Thursday, August 07, 2025 | 13, 1447 صفر
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • اوبی سی 42 فیصد ریزرویشن پرتلنگانہ کے ایم پیز کا احاطے پارلیمنٹ میں احتجاج۔ریاستی مفادات میں مرکزی وزرا سے کی نمائندگی

اوبی سی 42 فیصد ریزرویشن پرتلنگانہ کے ایم پیز کا احاطے پارلیمنٹ میں احتجاج۔ریاستی مفادات میں مرکزی وزرا سے کی نمائندگی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 05, 2025 IST     

image

تلنگانہ کے ایم پیز نے منگل کو پارلیمنٹ کے احاطے میں مظاہرہ کیا ۔یہ لوگ ریاست کے مقامی اداروں میں 42 فیصد او بی سی ریزرویشن کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کانگریس نے پارلیمنٹ میں اس معاملےکو زیر بحث لانے کیلئے تحریک التوا پیش کی گئی۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ چاملا کرن کمار ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ وہ 42 فیصد او بی سی ریزرویشن کے نفاذ کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ کرن کمار ریڈی نے بتایا کہ انہوں نے 6 اگست کو جنتر منتر پر ہونے والے احتجاج میں انڈیا الائنس کے تمام 200 ارکان پارلیمنٹ کو شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔اور پرسوں صدرجمہوریہ سے ملاقات کا وقت مانگ رہے ہیں۔

مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات

تلنگانہ کے وزیر برائے سڑکیں اورعمارتیں، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات کی۔ ۔اس میٹنگ میں تلنگانہ میں نیشنل ہاءی ویز کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ۔ریاستی وزیر نے مرکزی حکومت کو مختلف منصوبوں کے لیے درخواستیں بھی پیش کیں۔۔اس ملاقات میں تلنگانہ کے ایم پیز سریش شیٹکر، جی ومشی کرشنا، چاملا کرن کمار ریڈی، رگھورامی ریڈی، اور حکومت کے خصوصی نمائندے جتیندر ریڈی بھی موجود تھے۔۔اسدوران ریاستی حکومت کی جانب سے سڑک منصوبوں کے کاموں کو تیز کرنے کے لیے مرکزی حکومت سے مالی اور تکنیکی مدد کی درخواست کی گئی۔
 

مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی نمائندگی

ورنگل کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیم کاویہ نے ایم ایل اے کڈیم سری ہری۔نینی راجندر ریڈی۔کے آر ناگراجو۔جی  ستیہ نارائنا اور ایم ایل سی بسواراج سرایا کے ساتھ نئی دہلی میں مرکزی وزیر برائے شہری ہوابازی  رام موہن نائیڈو سے  ملاقات کی۔  واضح رہے کہ حال ہی میں ورنگل ۔مامنور ہوائی اڈے کی ترقی کو منظوری دینے پر مرکزی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مامونور ایئرپورٹ کی ترقی میں تیزی لانے کی درخواست کی گئی۔ 
 
 رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کڈیام کاویہ نے مرکزی وزیر سے درخواست کی کہ وہ بڑے طیاروں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے ضروری انفراسٹرکچر کو جلد مکمل کریں۔انہوں نے واضح کیا کہ مامنور ایرپورٹ کی ترقی سے ورنگل کے لوگوں کو پروازوں کی بہتر سہولیات میسر ہوں گی ساتھ ہی  سیاحت۔ کاروبار اور روزگار کے مواقع  بھی بڑھیں گے۔