Monday, August 17, 2026 | 02 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ ووٹر لسٹ: اگر آپ کا نام فہرست سےغائب ہے توکیا کریں؟

تلنگانہ ووٹر لسٹ: اگر آپ کا نام فہرست سےغائب ہے توکیا کریں؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 17, 2026 IST

تلنگانہ ووٹر لسٹ: اگر آپ کا نام فہرست سےغائب ہے توکیا کریں؟
تلنگانہ میں ووٹر لسٹ 2026کا مسودہ جاری
 نام فہرست میں نہیں  ہونے پر فارم 6 کے ذریعے درخواست دیں
 تفصیلات میں کوئی خامیاں ہیں تو انہیں فارم-8 کے ذریعے درست کر لیں 
 الیکشن کمیشن کی جانب سے حتمی ووٹر لسٹ 19 اکتوبر کو شائع کی جائے گی
 
تلنگانہ میں ایس آئی آر 2026 کے لیے مسودہ کی فہرست ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے پیر کو جاری کی۔ انہوں نے ان لوگوں کو مشورہ دیا جن کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہیں وہ فارم 6 کے ذریعے اپنے ناموں کا دوبارہ اندراج کرائیں۔

اگر آپ کا نام فہرست میں نہ ہو تو کیا کریں؟

جن کا نام ڈرافٹ لسٹ میں نہیں ہے یا جو ASDD لسٹ میں ہیں انہیں فارم-6 کے ذریعے نئے ووٹر رجسٹریشن کے لیے درخواست دینی ہوگی۔ اس درخواست کے ساتھ عمر اور شناختی ثبوت کے کاغذات منسلک کیے جائیں۔ درخواست میں مکمل نام، تاریخ پیدائش، پاسپورٹ سائز تصویر، خاندان کے کسی فرد کی تفصیلات، مکمل پتہ، ووٹر آئی ڈی نمبر (اگر کوئی ہے) جیسی معلومات شامل ہونی چاہئیں۔

اگر فہرست میں نام ہے لیکن تفصیلات غلط ہیں تو کیا ہوگا ؟

وہ لوگ جن کا پہلے سے ہی فہرست میں نام ہے لیکن تفصیلات (نام، تصویر، پتہ کی تبدیلی) میں غلطیاں ہیں وہ فارم-8 کے ذریعے آن لائن یا آف لائن اصلاح کر سکتے ہیں۔ اعتراضات اور اضافے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ حتمی رائے دہندگان کی فہرست 19 اکتوبر کو شائع کی جائے گی۔ عہدیداروں نے رائے دہندگان کو مشورہ دیا کہ وہ سی ای او تلنگانہ یا مرکزی الیکشن کمیشن کی ویب سائٹس پر اپنی تفصیلات چیک کریں اور ضروری تبدیلیاں کریں۔
 
 یہ بھی پڑھیں :-تلنگانہ: الیکشن کمیشن نےرائے دہندوں کی مسودہ فہرست جاری کر دی
 

78.30ووٹرز نے فارم جمع کئے

عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ ریاست بھر میں تقریباً 2 کروڑ گنتی فارم موصول ہوئے ہیں، جو کل ووٹروں کا 78.30 فیصد ہے۔ ان میں سے، ووٹروں کی اکثریت کو ASDD (غیر حاضر، پتہ کی تبدیلی، موت، نقلی) کے زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ حکام نے اس زمرے میں کل 73,39,235 افراد کی شناخت کی ہے، جن میں وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے اپنا پتہ مستقل طور پر تبدیل کیا ہے، وہ لوگ جو دستیاب نہیں ہیں، وہ لوگ جو فوت ہوچکے ہیں، اور وہ لوگ جن کے پاس مختلف مقامات پر ووٹنگ کا حق ہے۔ 

92 لاکھ ووٹرس کو نوٹس 

 تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر سی سدرشن ریڈی نے    بتایا کہ ریاست میں تقریباً 92 لاکھ ووٹرس کو نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ریاست میں مجموعی 3 کروڑ 38 لاکھ ووٹرس میں سے 2 کروڑ 64 لاکھ سے زائد نے اینیومریشن فارم جمع کرائے ہیں۔ ۔تقریباً 73.39 لاکھ نام ایسے پائے گئے ہیں جن میں ووٹر کے منتقل ہونے، غیر حاضر ہونے، انتقال کرجانے یا ایک سے زیادہ اندراج جیسے معاملات کی نشاندہی ہوئی ہے۔

60 لاکھ ووٹرس کی تفصیلات میں تضاد

حکام کے مطابق تقریباً 60 لاکھ ووٹرس کے ناموں میں منطقی تضادات پائے گئے ہیں۔جن میں نام، والد کے نام، عمر اور خاندانی ریکارڈ سے متعلق بے ضابطگیاں شامل تھیں ۔ایسے ووٹرس کو الیکٹورل رجسٹریشن افسران کی جانب سے نوٹس جاری کیے جانے کا امکان ہے۔