Friday, June 13, 2025 | 17, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • گلوکارہ منگلی کی سالگرہ پارٹی پر چھاپے کے بعد مقدمہ درج

گلوکارہ منگلی کی سالگرہ پارٹی پر چھاپے کے بعد مقدمہ درج

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 11, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے لوک گلوکارہ منگلی کی سالگرہ کی تقریب اب دونوں تلگو ریاستوں میں بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ منگلی کی سالگرہ کی تقریبات  شہر کے مضافاتی علاقہ چیوڑلہ کے ارلاپلی گاؤں کے  تریپورہ ریزورٹ میں بدھ کی آدھی رات تک شاندار طریقے سے منعقد کی گئی۔ تقریب میں منگلی کےافراد خاندان ، قریبی دوستوں اور فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات سمیت تقریباً 50 افراد نے شرکت کی۔ رات1 بجے کے قریب مقامی لوگوں نے پولیس کنٹرول روم کو اطلاع دی کہ ریزورٹ سے اونچی آوازیں آرہی ہیں اور ڈی جے پرشورمچایا جارہا ہے۔
 
سائبرآباد ایس اوٹی اور تلنگانہ اینٹی نارکوٹیکس بیورو نے مشترکہ کاروائی کی۔ ایک خاتون ایس ایس آئی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے تریپورہ میں ایک ریزورٹ پر چھاپہ مارا اور تقریباً 10 خواتین اور 12 مردوں کو ڈی جے کی موسیقی پر رقص کرتے ہوئے پایا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ سالگرہ پارٹی،  میں بغیر اجازت شراب اور ڈی جے ، کا استعمال کیا جا رہا ہے۔  شبہ پر پولیس  نے منشیات کی کٹس کے ساتھ ہر ایک کا ٹیسٹ کیا اور ایک (دامودر) کا گانجہ مثبت آیا۔ پولیس نے اس کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
 
 پولیس کو پارٹی کے مقام سے بڑی تعداد میں غیر ملکی شراب کی بوتلیں ملی ہیں۔ معلوم ہوا کہ اس شراب کے لیے بھی کوئی پرمٹ نہیں لیا گیا تھا۔ جب گلوکارہ منگلی سے سوال کیا گیا تو انھوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پارٹی میں، شراب نوشی اور ڈی جے کے انتظامات کے لیے ضروری اجازت نامے نہیں لیے گئے تھے۔ پولیس نے واقعے میں استعمال ہونے والی شراب کو قبضے میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔
 
 بگ باس فیم دیوی نے بھی پارٹی میں شرکت کی۔ دیوی نےکہا کہ وہ سالگرہ تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔ اور وہ تقریب میں شرکت کی۔ لیکن اس نے کہا کہ ان  کا چرس کے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ منشیات استعمال کرنے کا ثبوت ہے تو براہ کرم میرا نام بتائیں لیکن اگر آپ بغیر کسی ثبوت کے میری تصاویر لگا کرمنفی تشہرکریں تو  اس کا اثران کے کیریئرپربھی پڑے گا۔ دیوی نےمیڈیا سےاپیل کی کہ وہ اس خبر سے ان کی تصاویر ہٹالیں۔
 
منگلی،کا پیدائشی نام  ستیہ وتی راتھوڑ، ہے وہ تلگو سنیما میں ایک مشہور لوک اور پلے بیک گلوکارہ ہیں۔ وہ تہوار پر مبنی گانوں جیسے ' بتکما گانا' اور ' بونالو جٹھارا ' کے ساتھ نمایاں ہوئیں ، اور ' رامولو رامولا ' اور 'اورو پیلیٹورو' جیسے مقبول ٹریکس پیش کر چکی ہیں۔