Saturday, April 18, 2026 | 29 شوال 1447
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • امریکی صدر پاکستان کا کریں گے دورہ ،اگر اسلام آباد میں کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو ؟

امریکی صدر پاکستان کا کریں گے دورہ ،اگر اسلام آباد میں کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو ؟

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 17, 2026 IST

امریکی صدر پاکستان کا کریں گے دورہ ،اگر اسلام آباد میں کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو ؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ ہو جاتا ہے تو وہ پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔ساتھ ہی امریکی صدرنے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کے امریکی مطالبے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ایران اپنی افزودہ یورینیم کی سپلائی حوالے کرنے پر راضی ہو گیا ہے۔ایران ایک معاہدہ کرنا چاہتا ہے، اور ہم ان کے ساتھ بہت اچھے طریقے سے نمٹ رہے ہیں۔
 
پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم قرار دیا  :
 
ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا، اگر اسلام آباد میں معاہدہ ہو جاتا ہے تو میں جا سکتا ہوں۔ وہ مجھے چاہتے ہیں۔انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کو آسان بنانے میں پاکستان کی کردار کی تعریف کی اور اس کی شرکت کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ثالث بہت شاندار رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کو عظیم قرار دیا۔
 
جنگ جلد ختم ہوگی، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی : ٹرمپ  
 
ٹرمپ نے معاہدے کے بارے میں مزید کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہماری بات چیت ابھی بہت کامیاب چل رہی ہے۔ اگر یہ کامیاب ہوا تو اس کی اعلامیہ جلد کیا جائے گا، اور اس سے ہمیں مفت تیل، مفت ہرمز آبنائے ملے گا، سب کچھ اچھا ہوگا۔ اور مجھے لگتا ہے کہ تیل کی قیمتیں اس سے بھی کم ہو جائیں گی۔