Saturday, August 02, 2025 | 08, 1447 صفر
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • بہار میں سرکاری اسکول میں لاپرواہی کی حد،اساتذہ کی بے احتیاطی،بچے کی جان پر بن آئی

بہار میں سرکاری اسکول میں لاپرواہی کی حد،اساتذہ کی بے احتیاطی،بچے کی جان پر بن آئی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jul 30, 2025 IST     

image
بہار کے کٹیہار ضلع کے تاج گنج پھسیہ میں واقع پرائمری اسکول سے ایک  دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ معلومات کے مطابق  ایک طالب علم اسکول میں پھنس گیا ۔اسکول انتظامیہ لاپرواہی  سے بغیر جانچ کیے اسکول میں تالہ مار کر اپنے اپنے گھر چلے گئے۔شام تک بچہ جب  گھر واپس نہ آیا تو اہل خانہ  پریشان  ہو گئے۔وہ بچے کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے اسکول کے قریب پہنچ گئے۔ وہاں سے بچے کے رونے اور چیخنے کی آوازیں آئیں۔
 
در اصل اسکول میں تمام اساتذہ سوئے ہوئے بچوں کو کلاس روم میں بند کرکے گھر چلے گئے۔ جب بچہ بیدار ہوا اور خود کو اکیلا پایا تو وہ گھبرا گیا اور خوف سے چیختا چلاتا رہا۔اس دوران باہر نکلنے کی کوشش میں اس کی گردن کھڑکی میں پھنس گئی۔

جسے بعد میں اسے کھڑکی سے باہر لے جایا گیا۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ کٹیہار میونسپل کارپوریشن علاقہ کے تحت تاج گنج فصیہ پرائمری اسکول میں پیش آیا۔ معلومات کے مطابق اسکول میں معمول کے مطابق پڑھنے آئے کچھ بچے کلاس کے دوران گہری نیند میں چلے گئے۔ا سکول کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر اسکول اسٹاف مین گیٹ کو تالا لگا کر اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے بغیر یہ چیک کیے کہ تمام بچے بحفاظت باہر آئے ہیں یا نہیں۔ اس غفلت کا خمیازہ ایک معصوم بچے کو بھگتنا پڑا جو کلاس روم میں اکیلا رہ گیا۔ 
 
شام تک بچہ گھر واپس نہ آنے پر اہل خانہ کی پریشانی بڑھ گئی۔ وہ بچے کو ڈھونڈنے لگے اور اسکول کے قریب پہنچ گئے۔ وہاں سے بچے کے رونے اور چیخنے کی آوازیں سنائی دیں۔ شور سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور اسکول کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔ سب لوگ حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ کلاس روم کی کھڑکی کی لوہے کی گرل میں ایک بچہ پھنس گیا ہے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے بچے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔اس واقعہ کے بعد والدین اور مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی ہے ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم سے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ اور دیگر عملہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔