گرمیوں کی تعطیلات میں تفریح کے لیے تیراکی کے دوران تین طالب علم حادثاتی طورپرتالاب میں گرکر ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ موٹلاپلی، وی کوٹہ منڈل، ضلع چتور میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہےکہ کشال، نکھل اور جگن نام کے تین دوست قریبی تالاب میں تیراکی کے لیے گئے تھے۔ ان میں سے ایک تالاب میں ڈوب رہا تھا جب کہ دو اسے بچانے گئے تھے۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک اور لڑکے کو مقامی لوگ پانی سے باہر لائے اورعلاج کے لیے ہسپتال لے گئے، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے دو لڑکے شامل ہونے سے ان کے اہل خانہ اور گاؤں پرغم کا ماحول دیکھا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔
نیلورمیں سڑک حادثہ 2 کی موت
اے پی کے نیلور ضلع میں سڑک حادثے میں دو زرعی مزدوروں کی موت ہو گئی۔ سات دیگر زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ اے ایس پر وینکٹ روپلی تلپاڈو میں تمباکو کی درجہ بندی کرنے والے مزدوروں کو لے جانے والے آٹو کو آتماکور منڈل میں پیٹا اڈا روڈ پر ایک تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے ضلعی حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔