Thursday, August 07, 2025 | 13, 1447 صفر
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں وکشمیراُدھمپورمیں سڑک حادثہ :3 سی آر پی ایف جوانوں کی موت، 16 زخمی، کچھ کی حالت نازک

جموں وکشمیراُدھمپورمیں سڑک حادثہ :3 سی آر پی ایف جوانوں کی موت، 16 زخمی، کچھ کی حالت نازک

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 07, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ میں 3،سی آر پی ایف جوان ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہوگئے۔ جموں و کشمیرکے ضلع ادھم پورکے کنڈو بسنت گڑھ علاقے میں سی آر پی ایف کے جوانوں کو لے جانے والی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ گاڑی کنٹرول کھو کر وادی میں گر گئی۔ حادثے میں دو جوان ہلاک ہو گئے۔ تقریباً 16 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں منتقل کردیا گیاہے ۔ان میں کچھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جنھیں کمانڈہاسپیٹل ادھمپورکے لیے ریفر کیا گیا ہے-انہیں ایئرلفٹ کیاگیا ہے۔
 
 
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ بڑی تعداد میں وہاں جمع ہوگئے اور پھنسے فوجیوں کو نکالنا شروع کر دیا۔ایڈیشنل ایس پی اُدھمپور سندیپ بھٹ نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار ایک آپریشنل ڈیوٹی کے بعد بسنت گڑھ واپس جا رہے تھے، جب کڈھوا - بسنت گڑھ روڈ پر ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں جا گری پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دو اہلکار موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 16 زخمی ہیں، جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت گاڑی میں 23 جوان سوار تھے۔

مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندر سنگھ نے کیا دکھ کا اظہار

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس سڑک حادثے کی جانکاری دی ۔ انھوں نے لکھاکہ کڈھوا۔بسنت گڑھ علاقے میں ایک سی آر پی ایف کی گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے کی خبر سن کر مجھے دکھ ہوا۔ اس گاڑی میں سی آر پی ایف کے کئی ہلکار تھے۔ میں نے ابھی اودھم پور کے ڈی سی سلونی رائے سے بات کی ہے، جو ذاتی طور پر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور مجھے معلومات دے رہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ زخمی فوجیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے۔
 
 

 

 

 ایل جی منوج سنہا نے کیا دکھ کا اظہار

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کیاکہ میں ادھم پور کے قریب ایک حادثے میں سی آر پی ایف جوانوں کی موت کی خبر سے غمزدہ ہوں۔انوں نے مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
 

 کانگریس صدر کا اظہار افسوس

 کانگریس صدر ڈاکٹر ملکارجن کھرگے نےجموں و کشمیر کے ادھم پور ضلع میں ہوئے  سڑک حادثے میں تین سی آر پی ایف جوانوں کی موت پر بہت دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اس خوفناک سانحے میں کئی دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ان کی قربانی کو ہمارا مخلصانہ خراج عقیدت۔ بہادروں کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت۔ ہمارے خیالات اور دعائیں زخمیوں کے ساتھ ہیں، کیونکہ ہم ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔