Wednesday, March 25, 2026 | 05 شوال 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • اے آئی اے ڈی ایم کے کا انتخابی منشور۔ مردوں کو مفت بس سفر

اے آئی اے ڈی ایم کے کا انتخابی منشور۔ مردوں کو مفت بس سفر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Mar 24, 2026 IST

اے آئی اے ڈی ایم کے کا انتخابی منشور۔ مردوں کو مفت بس سفر
 تمل ناڈو ریاست مفت اسکیموں کے لیے مشہور ہے۔ تمل ناڈو کو ملک میں سب سے زیادہ مفت اسکیموں کو اپنانے والی ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اسی لیے کئی سیاسی پارٹیاں تمل ناڈو کے رائے دہندوں کے لیے مفت اسکیموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی نے حال ہی میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لیے مفت اسکیموں کے ساتھ ایک منشور بھی تیار کیا ہے۔

 منشور کے اہم نکات یہ ہیں

اس کے مطابق ریاست میں راشن کارڈ رکھنے  والی خواتین کو مفت فریج فراہم کیے جائیں گے۔   پانچ لاکھ    ورکنگ ویمن کو دو پہیہ گاڑیوں پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔  ایک موٹر سائیکل کے لیے 25000 روپے کی سبسڈی  فراہم کیے جائیں گے۔ پارٹی نے منگل کو چنئی میں اپنے دفتر میں  انتخابی منشور جاری کیا۔
 
 راشن کارڈ والے غریب خاندانوں کے لیے فری فریج۔ کام کرنے والی خواتین کے لیے25000روپے کی سبسڈی پر دو پہیہ گاڑیاں۔ خواتین اور مردوں کے لیے سرکاری بسوں میں مفت سفر۔ راشن کارڈ ہولڈروں کے لیے ہر ماہ ایک کلو دال اور ایک لیٹر کوکنگ آئل۔ اس کے علاوہ، اہل افراد کے لیے ہر سال تین گیس سلنڈر مفت ہوں گے۔اس نے بینکوں سے لیے گئے تعلیمی قرضوں کو معاف کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
 
ہر خاندان کو 10,000روپے کی مالی امداد ۔ پنشن میں 2,000 روپے کا اضافہ، دیہی روزگار گارنٹی اسکیم 150 دن تک بڑھا دی گئی۔ جلی کٹو متاثرین کو 10 لاکھ روپے کی امداد۔ اے آئی اے ڈی ایم کے نے کہا کہ ان کا منشور سماجی اور اقتصادی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ 

23 اپریل کو تمل ناڈو میں الیکشن

تمل ناڈو اسمبلی انتخابات 23 اپریل کو سنگل فیز پولنگ کے لیے مقرر ہیں، جس کے نتائج کا اعلان 4 مئی کو ہونا ہے۔ تازہ ترین انتخابی فہرستوں کے مطابق، ریاست میں کل 5.67 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ 234 اسمبلی حلقوں میں سے 44 درج فہرست ذاتوں اور 2 درج فہرست قبائل کے لیے ریزرو ہیں۔

4 مئی کو نتائج 

تمل ناڈو میں  234 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ نتائج کا اعلان 4 مئی کو کیا جائے گا۔ تمام سیاسی پارٹیاں رائے دہندوں کو راغب کرنے کےلئے کئی اعلان کر رہےہیں۔  رائے دہندے کے حق میں اقتدار سونپتےہیں ۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

 اہم سیاسی پارٹیاں 

ریاست کے اہم سیاسی دعویداروں میں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے)، آل انڈیا انا دراوڑ منیترا کزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، وجے کی تمل ناڈو کونگو (ٹی وی کے)، اور انڈین نیشنل کانگریس شامل ہیں۔