احمد آباد طیارہ حادثے میں اب تک 274 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ لیکن اب تک صرف 31 لاشوں کی شناخت ہوسکی ہے اور 19 لاشیں لواحقین کے حوالے کی گئی ہیں۔ ڈی این اے ٹیسٹ 24 گھنٹے جاری ہے۔ ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے سینٹر سے کچھ ماہرین بھی بھیجے گئے ہیں۔ اب تک 230 نئے نمونے لیے گئے ہیں جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔ تاہم گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کی لاش کی شناخت کا عمل ابھی جاری ہے۔
وہیں ڈی این اے ٹیسٹنگ ٹیم کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 31 افراد کے ڈی این اے ان کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سے مماثل ہیں، اب تک 12 خاندانوں نے لاشوں کا دعویٰ کیا ہے۔ چونکہ کئی لاشیں اتنی بری طرح سے جھلس چکی ہیں یا مسخ شدہ ہیں کہ ان کی شناخت کرنا مشکل ہے، اس لیے حکام جمعرات کے سانحے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کر رہے ہیں۔
اب تک کیا -کیا ہوا ہے؟
طیارے حادثے میں 274 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔حادثے کی جگہ سے تقریباً 270 لاشیں اسپتال لائی جا چکی ہیں۔اب تک 31 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔19 لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ڈی این اے ٹیسٹنگ کا کام 24 گھنٹے جاری ہے۔وجے روپانی کی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے۔اس سانحہ میں جاں بحق 11 غیر ملکی شہریوں کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔لواحقین سے ہم آہنگی کے لیے 230 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ 12جون کویہ المناک طیارہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب احمد آباد سے لندن کے گیٹوک ہوائی اڈے جا رہی تھی، پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ جہاز میں سوار 242 افراد میں سے صرف ایک شخص زندہ بچ گیا۔ اس حادثے میں 274 افراد ہلاک ہوئے، جو کہ حالیہ برسوں کے مہلک ترین فضائی حادثات میں سے ایک ہے۔