Monday, June 16, 2025 | 20, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اتراکھنڈ: کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افراد کی المناک موت، وزیراعلیٰ کے سخت احکامات

اتراکھنڈ: کیدارناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افراد کی المناک موت، وزیراعلیٰ کے سخت احکامات

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 15, 2025 IST     

image
اتراکھنڈ کے کیدارناتھ میں اتوار کی صبح ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ کیدارناتھ مندر سے گپت کاشی جانے والے ایک ہیلی کاپٹر جس میں 6 یاتری اور ایک پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے، رودرپریاگ کے گوری کنڈ علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔جس میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں مہاراشٹر کا ایک جوڑا اور ان کا 23 ماہ کا بچہ شامل ہے۔ ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔یہ واقعہ آج صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر آرین ہیلی ایوی ایشن کا بتایا جاتا ہے۔اس ہیلی کاپٹر میں پائلٹ سمیت سات افراد سوار تھے۔ گوری کنڈ کے بالائی علاقے میں گھاس کاٹ رہی نیپالی نژاد خواتین نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع دی۔ ہیلی کاپٹر کے نوڈل افسر راہل چوبے اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر نندن سنگھ راجوار نے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی تصدیق کی ہے۔ 
 
حادثہ کیسے ہوا؟
اتراکھنڈ سول ایوی ایشن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو سی اے ڈی اے) کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، آرین ایوی ایشن کے ذریعہ چلائے جانے والے ہیلی کاپٹر نے کیدارناتھ ہیلی پیڈ سے گپت کاشی ہیلی پیڈ کے لیے صبح تقریباً 5:17 بجے اڑان بھری۔ بتایا گیا کہ یہ حادثہ تکنیکی خرابی اور موسم کی وجہ سے ہوا۔ 2 مئی کو ہمالیائی مندر کیدارناتھ کے دروازے کھلنے کے بعد سے ہیلی کاپٹر کے حادثے کا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ آج کے واقعے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ آرین کمپنی کے ہیلی کاپٹر نے کیدارناتھ ہیلی پیڈ سے گپتکاشی ہیلی پیڈ کے لیے چھ افراد کو لے کر اڑان بھری۔ راستے میں خراب موسم کی وجہ سے مذکورہ ہیلی کاپٹر کو کسی اور مقام پر سخت لینڈنگ کے بعد نقصان پہنچانے کی اطلاع ہے۔یہ حادثہ انتہائی دور دراز علاقے میں پیش آیا۔ وہاں گھاس کاٹ رہی نیپالی نژاد خاتون نے حادثے کی اطلاع دی۔
 
سی ایم دھامی نے دکھ کا کیااظہار:
اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹوئٹر پر لکھا، "رودرپریاگ ضلع میں ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ SDRF، مقامی انتظامیہ اور دیگر ریسکیو ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔ میں بابا کیدار سے تمام مسافروں کی سلامتی کی دعا کرتا ہوں۔آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے 7 جون کو رودرپریاگ میں ایک ہیلی کاپٹر کو سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ اس دوران مسافروں کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
 
وزیراعلیٰ کے سخت احکامات:
اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر کے بڑھتے ہوئے حادثات کو دیکھتے ہوئے سی ایم پشکر سنگھ دھامی نے سخت حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ہیلی سروسز کے آپریشن کے لیے ایک سخت ایس او پی تیار کیا جانا چاہیے، جس میں اڑان بھرنے سے پہلے ہیلی کاپٹر کی تکنیکی حالت کو اچھی طرح سے چیک کیا جانا چاہیے۔اس کے علاوہ موسم کی درست معلومات کا ہونا بھی لازمی قرار دیا جائے۔ سی ایم دھامی نے چیف سکریٹری کو تکنیکی ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا ہے۔ یہ کمیٹی ہیلی آپریشن کے تمام تکنیکی اور حفاظتی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ایس او پی تیار کرے گی۔