• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • امرناتھ یاترا 2026: سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر، جموں میں موک ڈرل

امرناتھ یاترا 2026: سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر، جموں میں موک ڈرل

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 19, 2026 IST

امرناتھ یاترا 2026: سیکورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر، جموں میں موک ڈرل
شری امرناتھ یاترا  3 جولائی سے شروع ہورہی ہے۔ یاترا کے پیشِ نظر سکیورٹی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسیاں ہائی الرٹ پرہیں۔ اسی دوران جموں ریلوے اسٹیشن پرماک ڈرل  کیا گیا۔ اور ڈی جی پی نلین پربھات نے‘ ایس ڈی آر ایف کی تیاریوں کا لیا جائزہ۔ ادھرآر پی ایف کے ڈی جی نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں امرناتھ یاترا کے لیے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

آرپی ایف نے ریلوے سیکورٹی کا لیا جائزہ 

 سالانہ امرناتھ یاترا سے پہلے، ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) کی ڈائریکٹر جنرل سونالی مشرا نے جمعہ کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ میں ریلوے اسٹیشنوں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور تمام ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا۔ یاترا 3 جولائی کو جڑواں راستوں سے شروع ہونے والی ہے۔ 
ضلع اننت ناگ میں روایتی 48 کلومیٹر ننوان-پہلگام ٹریک اور گاندربل ضلع میں 14 کلومیٹر کا چھوٹا بالتل راستہ -- اور رکھشا بندھن کے موقع پر 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔عہدیداروں نے بتایا کہ مشرا نے کٹھوعہ کے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا اور آنے والی یاترا کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

 ڈی جی پی نے تیاریوں کا لیا جائزہ 

 شری امرناتھ جی یاترا کے آغاز سے قبل، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلین پربھات نے  سرینگر میں  (SDRF) کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کی جانب سے خصوصی پریڈ اور موک ڈرلز کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ڈی جی نلین پربھات نے متعلقہ حکام اور جوانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ یاترا کے دوران کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ اور متحرک رہیں۔

3 جولائی سے شروع ہو رہی ہےیاترا

 جموں و کشمیر میں 3 جولائی 2026 سے شروع ہونے والی شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر سکیورٹی ایجنسیاں ہائی الرٹ پر ہیں۔ ریلوے کے سینئر ڈی سی ایم اچت سنگھل کے مطابق، یاتریوں کے تحفظ کے لیے آر پی ایف ، جی آر پی  اور سی آئی ایس ایف کے ساتھ مل کر اضافی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے جموں ریلوے اسٹیشن پر ایک جامع مَاک ڈرل کا انعقاد کیا گیا، جس میں بم ڈسپوزل اور ڈاگ اسکواڈ کی مدد سے مسافروں اور سامان کی سخت تلاشی لی گئی۔ 28 اگست تک جاری رہنے والی اس حساس یاترا کے لیے تمام اسٹیشنوں اور بیس کیمپس پر کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

 یاترا کےراستوں پر خصوصی ناکہ بندی 

 سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر کلگام پولیس نے سرینگر جموں قومی شاہراہ پر نویوگ ٹنل قاضی گنڈ کے مقام پر خصوصی ناکہ بندی کر کے گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی۔حکام کے مطابق یاتریوں کی محفوظ اور پُرامن آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے شاہراہ پر کثیر سطحی فول پروف سکیورٹی انتظامات کے تحت مشتبہ نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔