جیل میں بند سماج وادی پارٹی (ایس پی) لیڈر اعظم خان اور ان کے بیٹے عبداللہ خان ک مشکلات میں اضافہ ہو اہے۔ اتر پردیش کی ایک عدالت نےدو پین کارڈ کیس میں ہفتہ کے روز دو پین کارڈ کے مبینہ استعمال سے متعلق ایک کیس میں سزا کو سات سال سے بڑھا کر 10 سال کر دیا، جبکہ ان کے بیٹے عبداللہ اعظم خان کی سات سال کی قید کی سزا برقرار رکھا ہے۔ایک وکیل نے بتایا کہ رام پور کی خصوصی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے اعظم خان پر عائد جرمانہ کو بھی 50,000 روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا ہے۔ اور عبداللہ اعظم خان کے جرمانے 50 ہزار سے بڑھا کر ساڑے تین لاکھ کر دیا ہے۔
سابق ایم پی اور ان کے بیٹے کو17 نومبر 2025 کو سات سال قید کی سزا سنائی گئی، جب عبداللہ خان کو ریکارڈ پر اپنی عمر بڑھانے کے لیے غلط تاریخ پیدائش کے ساتھ بنایا گیا دوسرا پین کارڈ حاصل کرنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا، جس سے وہ الیکشن لڑنے کے اہل ہو گئے۔وکیل نے بتایا کہ قبل ازیں، اس کی سزا کے خلاف اعظم خان کی اپیل کو اس سال 20 اپریل کو ایک عدالت نے خارج کر دیا تھا، جب کہ استغاثہ کی سزا میں اضافے کی درخواست پر فیصلہ ہفتے کو سنایا گیا تھا۔
یہ مقدمہ 6 دسمبر 2019 کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما آکاش کمار سکسینہ کی طرف سے درج کی گئی دھوکہ دہی، جعلسازی اور مجرمانہ سازش کی شکایت پر رام پور کے سول لائنز تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عبداللہ کے پین کارڈز میں سے ایک میں ان کا DOB یکم جنوری 1993 درج ہے اور دوسرے میں 30 ستمبر 1990 کا ذکر ہے۔
ہفتہ کے روز عدالتی فیصلے کے بعد سکسینہ نے کہا، "یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، جس میں اپیل پر سزا میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی معاملہ ہے جس میں کسی مجرم کی سزا میں اضافے کی اپیل کو عدالت نے قبول کیا ہے۔"اس سے قبل، مقدمے کی سماعت کے دوران، استغاثہ عدالت میں یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوا کہ عبداللہ خان، ایک سابق ایم ایل اے، الیکشن لڑنے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے جعلسازی میں ملوث تھے اور اعظم خان اس بڑی سازش کا حصہ تھے۔
استغاثہ نے کہا کہ عبداللہ نابالغ تھا اور الیکشن لڑنے کے لیے کم از کم عمر کی شرط کو پورا نہیں کرتا تھا۔ ریکارڈ میں اپنی عمر بڑھانے کے لیے اس نے جعلی ڈی او بی کا استعمال کیا اور دوسرا پین کارڈ بنوایا۔گزشتہ سال 17 نومبر کو عدالتی فیصلے کے وقت اعظم خان ایک اور معاملے میں بمشکل جیل سے باہر نکلے تھے۔ شکایت کنندہ سکسینہ نے الزام لگایا کہ جعلی دستاویزات کا استعمال پین کارڈوں کی تیاری کے لیے کیا گیا جو انتخابی مقاصد اور انکم ٹیکس کے دستاویزات داخل کرنے کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔