Friday, September 05, 2025 | 13, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • بھوٹان کے وزیراعظم کا آج سے تین روزہ دورہ ہند، پی ایم کے علاوہ کئی مرکزی وزرا سے بھی کریں گے ملاقات

بھوٹان کے وزیراعظم کا آج سے تین روزہ دورہ ہند، پی ایم کے علاوہ کئی مرکزی وزرا سے بھی کریں گے ملاقات

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Sep 03, 2025 IST     

image
بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے آج تین روزہ دورے پر ہندوستان پہنچیں گے۔ 6 ستمبر تک کے دورے کے دوران وزیر اعظم توبگے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایودھیا اور گیا کا دورہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی آئیں گے اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔اس سے قبل ٹوبگے 20-21 فروری کو ہندوستان آئے تھے۔ انہوں نے یہاں نئی دہلی میں اسکول آف الٹیمیٹ لیڈرشپ کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ان کا ون آن ون دورہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان جاری قریبی تعاون اور مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتا ہے۔
 
ٹوبگے نے اپنے گذشتہ دورہ کے دوران ریلوے کے وزیر اشونی وشنو، اطلاعات و نشریات کے وزیر کرن رجیجو، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور مرکزی حکومت کے دیگر سینئر افسران سے ملاقات کی تھی۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ہر سطح پر اعتماد، خیر سگالی اور باہمی مفاہمت پر مبنی دوستی اور تعاون کے مثالی تعلقات ہیں۔ 

جرمنی کے وفاقی وزیر برائے خارجہ نئی دہلی پہنچ گئے:

جرمنی کے وفاقی وزیر برائے خارجہ امور ڈاکٹر جوہان ڈیوڈ نئی دہلی پہنچ گئے۔ ڈاکٹر جوہان ڈیویڈ آج دہلی میں مرکزی وزراء پیوش گوئل اور ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے۔ ہندوستان آنے سے پہلے جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی دو طرفہ تعلقات ہیں۔وزارت خارجہ نے کہا کہ جرمن وزیر خارجہ آج مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئیل سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد وہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہند۔بحرالکاہل خطے میں ہندوستان ایک کلیدی شراکت دار ہے۔ ہمارے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی طور پر قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔