ایک لرزہ خیز واقعہ میں، ایک شخص نے اپنے تین بچوں بشمول دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو جلا دیا۔اور پھر خودکشی کرلی۔ یہ افسوس ناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع ناگرکرنول کے اپانوتھلا منڈل میں پیش آیا۔ تفصیلات کےمطابق ویلڈنڈا منڈل میں کھاد کی دکان چلانے والے گٹا وینکٹیشورلو کی اپنی بیوی سے لڑائی ہوئی اور وہ 30 اگست کو اپنے تین بچوں کے ساتھ دو پہیہ گاڑی پر نکل گیا۔وینکٹیشورلو اپنے تین بچوں کو لے کر سری سیلم چلا گیا۔ اسی رات وہ ناگرکرنول کے اچم پیٹ کے حاجی پور گئے۔
لاپتہ وینکٹیشورلو مردہ پایا گیا
وینکٹیشورلو ویلڈنڈا منڈل کے پدا پور گاؤں کے مضافات میں مردہ پایا گیا۔ پولیس نےابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے کیونکہ اس کے پاس کیڑے مار دوا کا کین پڑا ہوا تھا۔ تاہم تینوں بچوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں مل سکا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ باپ، دو بیٹیاں اور بیٹا ڈنڈی پروجیکٹ کے علاقے میں گھوم رہے تھے۔
بچوں کی چلی ہوئی لاشیں ملیں
بدھ کو وینکٹیشورلو کی لاش ملنے کے بعد جمعرات کی صبح تک بچوں کا پتہ نہیں چل سکا تھا۔ جب پولیس نے تلاشی مہم شروع کی تو وینکٹیشورلو کی چھوٹی بیٹی ورشنی (6) اور بیٹے سیوادھرما (4) کی لاشیں اپنونتھلا منڈل میں سوریہ تانڈا کے قریب اور بڑی بیٹی مکشیتا (8) کی لاش تاندرا کے قریب ملی۔ پولیس نے ابتدائی طور پر تعین کیا کہ بچوں کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی تھی۔
میاں بیوی کی لڑائی میں خاندان تباہ
آندھرا پردیش کے پدا بویاپلی کے رہنے والے ، گٹا وینکٹیشورلو کی شادی دیپیکا سے ہوئی تھی۔ ان کے تین بچے تھے - مکشیتا (8)، ورشینی (6) اور شیودھرما (4)۔ ہیں۔30 اگست کو دیپیکا کے ساتھ جھگڑے کے بعد وینکٹیشورلو اپنے تین بچوں کو لے کر سری سلم چلا گیا ۔بعد میں، اس نے اچم پیٹ میں کیڑے مار دوا خریدی اور اسے کھا لیا۔ مقامی لوگوں نے بدھ کی صبح ویلڈنڈا منڈل کے براکنٹہ میں اس کی لاش دیکھی۔ گھریلو لڑائی کا عبرت ناک انجام سامنے آیا۔ میاں بیوی کی لڑائی میں تین معصوم بچوں کی جان چلی گئی۔اور ایک خاندان تباہ ہو گیا۔
پولیس نے درج کیا معاملہ، جانچ جاری
وینکٹیشورلو کے بھائی ملیکارجن راؤ کی درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر ویلڈانڈہ پولیس نے مقدمہ درج کیا۔تفتیش کے دوران، پولیس نے نگرانی کے کیمروں کی جانچ کی اور وینکٹیشورلو کو اپنے بچوں کو دو پہیہ گاڑی پر لے جاتے ہوئے پایا۔ اس کے بعد انہوں نے حیدرآباد سری سیلم قومی شاہراہ کے دونوں اطراف تلاشی لی اور بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔ پولیس نے پہلے لاپتہ ہونے کا معاملہ درج کیاتھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلئے اسپتال منتقل کیا۔ جانچ جاری ہے۔