بہار حکومت نے بڑا اعلان کیا ہے۔ سی ایم نتیش کمار نے کہا ہے کہ سماجی تحفظ پنشن اسکیم کے تحت بیوہ خواتین، بزرگ اور معذور افراد کو اب ہر ماہ 400 روپے کی بجائے 1100 روپے کی پنشن دی جائے گی۔ تمام مستفیدین کو جولائی کے مہینے سے بڑھی ہوئی شرح پر پنشن ملے گی۔یہ معلومات انہوں نے خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس'پر دی ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سوشل سیکورٹی پنشن سکیم کے تحت بیوہ خواتین، بزرگ اور معذور افراد کو اب ہر ماہ 400 روپے کی بجائے 1100 روپے پنشن ملے گی۔ تمام مستحقین کو جولائی کے مہینے سے بڑھی ہوئی شرح پر پنشن ملے گی۔سبھی مستحقین کے کھاتے میں یہ رقم ہر ماہ کی 10 تاریخ کو بھیجی جائے گی۔اس سے 1 کروڑ 9 لاکھ 69 ہزام 255 مستحقین کو کافی مدد ملے گی۔
وزیر اعظم کا بہار کی عوام کو تحفہ:
اس قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو بہار کا دورہ کیا ،اس موقع پر انہون نے 5,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم نے وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی جو بہار کے پاٹلی پترا کو مظفر پور اور بیتیہ کے راستے اتر پردیش کے گورکھپور سے جوڑے گی۔خطے میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دیتے ہوئے، پی ایم مودی نے اس روٹ پر ایک نئی ٹرین سروس کو جھنڈی دکھانے کے علاوہ، 400 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے نئے ویشالی-دیوریا ریلوے لائن پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔
اسکے علاوہ پی ایم مودی نے سیوان میں عوامی اجتماع میں پردھان منتری آواس یوجنا - اربن (PMAY-U) کی پہلی قسط جاری کی اور PMAY-U کے 6,600 سے زیادہ مکمل شدہ مکانات کی گرہ پرویش تقریب کے موقع پر چند مستفیدین کو چابیاں حوالے کیں۔انہوں نے 'میک ان انڈیا' پہل کے تحت جمہوریہ گنی کو برآمد کرنے کے لیے مارھوڑا پلانٹ میں بنائے گئے ایک جدید ترین لوکوموٹیو کو بھی جھنڈی دکھائی۔ یہ اس فیکٹری میں تیار ہونے والا پہلا برآمدی انجن ہے۔