ہفتہ کی صبح ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں شہر حیدرآباد کے مضافاتی علاقے جگت گیری گٹہ میں ایک دس سالہ لڑکا اسکول بس کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔جیہ شت چوہان نامی لڑکا الوِن کالونی میں اپنے گھر کے قریب سائیکل پر جا تے ہوئے اچانک سڑک پر گر گیا۔
اور اسکول بس نے لڑکے کو کچل دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک اسکول بس علاقے میں طلباء کو لینے آئی تھی۔ اس کے ڈرائیور نےاسکول وین کو لڑکے پر چڑھا دیا۔والدین نے لڑکے کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے اسکول بس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
آصف نگر میں آتشزدگی 12 افراد کوبچا لیا گیا
حیدرآباد کےعلاقہ آصف نگر میں ہفتہ کی صبح آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ فائر حکام کے مطابق آگ ایک عمارت میں لگی جہاں فرنیچر بنانے اور مرمت کرنے کی ورکشاپ واقع ہے۔ ورکرز نے صبح تقریباً 4.20 بجے ورکشاپ سے دھواں اٹھتے دیکھا اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا۔مختلف فائر اسٹیشنوں کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر جدوجہد کےبعد آگ پر قابوپالیا۔
حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ فائر آفیسر ٹی وینکنا نےبتایاکہ "، گراؤنڈ اور پہلی منزل میں فرنیچر کی ورکشاپ ہے جب کہ اوپری دو منزلوں پر افراد رہے ہیں۔ موقع پر پہنچ کر، ہم نے عمارت میں پھنسے مزدوروں کو بچا لیا ۔ "فائر حکام نے بتایا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر الیکٹرک پینل بورڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے ایک گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔ جانچ جاری ہے۔
بائیک چوری کےالزام میں تین گرفتار13 بائیکس برآمد
بنجارہ ہلز پولیس نے ہفتہ کے روز تین افراد کو گرفتار کیا جو شہر میں عوامی مقامات سے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث تھے۔پولیس نے ملزمین کے قبضے سے 13 موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے 32سالہ این سری کانت ،22سالہ ، ای نوین کو چوری کےالزام میں گرفتار کیا ہے۔ جبکہ شیخ کلیم کو دونوں شہر حیدرآباد اور سکندرآبادمیں بائک چوروں سے چوری کی گئی موٹر سائیکلیں خرید نے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اے سی پی بنجارہ ہلز، ایس وینکٹ ریڈی کے مطابق، دو چور سریکانت اور نوین عوامی مقامات پر گھومتے تھے اور موقع ملتے ہی وہ موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے۔ بعد میں انہوں نے کلیم کو گاڑیاں مہنگے داموں فروخت کر دیں۔تینوں افراد کوعدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔