منصف ٹی وی کے خصوصی پروگرام "ہیلتھ اور ہم" میں بچوں کی صحت سے متعلق ایک اہم موضوع
"Can Children Get Arthritis? Understanding Rheumatological Problems in Children"
پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پروگرام میں ماہر ڈاکٹر گْمّادی انجنی نے بچوں میں ہونے والی گٹھیا (Arthritis) اور دیگر ریمیٹولوجیکل بیماریوں کے بارے میں ناظرین کو آگاہ کیا۔
ڈاکٹر گمّادی انجنی نے بتایا کہ عام طور پر گٹھیا کو بڑی عمر کے افراد کی بیماری سمجھا جاتا ہے، لیکن حقیقت میں بچے بھی اس مسئلے کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بچوں میں ہونے والے گٹھیا کو
Juvenile Idiopathic Arthritis (JIA)
کہا جاتا ہے، جو ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام جوڑوں کو متاثر کرنے لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر بچوں میں مسلسل جوڑوں کا درد، سوجن، صبح کے وقت جسم یا جوڑوں میں اکڑاؤ، چلنے پھرنے میں دشواری یا غیر معمولی تھکاوٹ جیسی علامات نظر آئیں تو والدین کو اسے معمولی مسئلہ سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ بروقت تشخیص اور علاج سے بچوں کی صحت اور معمول کی زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
پروگرام کے دوران ڈاکٹر نے بتایا کہ بچوں میں ریمیٹولوجیکل مسائل صرف جوڑوں تک محدود نہیں ہوتے بلکہ بعض اوقات یہ آنکھوں، جلد، پٹھوں اور جسم کے دیگر حصوں کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ اس لیے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ اور مناسب ٹیسٹ بہت ضروری ہوتے ہیں۔انہوں نے والدین کو مشورہ دیا کہ بچوں میں درد یا سوجن کی شکایت بار بار ہو تو خود سے دوائیں دینے کے بجائے ماہر ریمیٹولوجسٹ سے رجوع کریں۔ جدید طبی سہولیات اور بہتر علاج کے طریقوں کی وجہ سے ایسے بچے بھی فعال اور صحت مند زندگی گزار سکتے ہیں۔
قارئین آپ ڈاکٹر گْماڈی انجنی کی مکمل بات چیت اس ویڈیو میں دیکھ سکتےہیں۔