• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • شرد پوار کا واضح پیغام، کہا-اجیت پوار سے کبھی نہیں ہوگا ہمارا اتحاد

شرد پوار کا واضح پیغام، کہا-اجیت پوار سے کبھی نہیں ہوگا ہمارا اتحاد

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 09, 2025 IST     

image
مہاراشٹر کی سیاست کا بڑا چہرہ اور این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار نے اپنے بھتیجے اور نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بارے میں بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے غیر منقسم این سی پی کی واپسی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو صاف طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ وہ اجیت پوار کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے۔ شرد پوار نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ کبھی بھی بی جے پی کے حمایت یافتہ اتحاد کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔
 
شرد پوار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ دن پہلے انہیں ایک فیملی تقریب میں بھتیجے اجیت پوار کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ شرد پوار کے پوتے یوگیندر پوار کی منگنی میں چچا اور بھتیجے کو ایک ساتھ دیکھ کر این سی پی کے حامیوں میں ایک بار پھر امید پیدا ہوئی کہ دونوں پارٹیاں متحد ہو جائیں گی۔ تاہم اب شرد پوار نے اپنا موقف صاف کر دیا ہے۔

شرد پوار پہلے بھی یہ بیان دے چکے ہیں:

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب شرد پوار نے اپنے بھتیجے کے ساتھ آنے کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہو۔ اس سے قبل بھی، این سی پی (ایس پی) کے سربراہ نے جون 2025 میں کہا تھا کہ وہ کسی ایسے لیڈر کے ساتھ سیاسی تعلق نہیں رکھنا چاہتے جس نے صرف اقتدار کے لیے بی جے پی سے ہاتھ ملایا ہو۔
 
ناگپور میں شرد پوار نے بھی اپوزیشن کے 'ووٹ چوری' کے دعوؤں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب اسمبلی انتخابات کا اعلان ہوا تو ہمیں 160 سیٹیں جیتنے کا امکان تھا، لیکن میں نے اس پر توجہ نہیں دی۔ جب گاؤں میں ایک گھر اور ایک خاندان رہتا تھا تو 40 لوگوں نے ووٹ کیسے ڈالے؟ اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے‘ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن پر اعتراض، بی جے پی کو  جواب دینا  چاہئے: 

ساتھ ہی بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے شرد پوار نے کہا کہ اپوزیشن کو الیکشن کمیشن کے کام پر اعتراض ہے۔ جب الیکشن کمیشن پر اعتراض ہے تو انہیں جواب دینا چاہئے، بی جے پی کو نہیں۔ الیکشن کمیشن کی معلومات غلط ہیں تو وہ ملک کو بتائے اگر نہیں تو کارروائی کی جائے۔