تلنگانہ کی دارالحکومت حیدرآباد کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی شام موسلا دھار بارش ہوئی۔ تیز ہوائیں بھی چلیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تیز ہواؤں کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ بجلی کی فراہمی میں شدید خلل پڑا۔ ہفتہ کی شام شہر کےعلاقہ حیات نگر، عبداللہ پورمیٹ، ونستھلی پورم، ایل بی نگر، چندرائن گٹہ، بالاپور، اور بی این ریڈی نگر ،، ناگول، منصور آباد،جیسے علاقوں میں بارش ہوئی۔
پہلے ہی ٹریفک جام کی وجہ سے پریشان لوگوں کو بارش کے وجہ سے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کا پانی سڑکوں پر کھڑا ہونے سے گاڑی چلانے والوں کو شدید پریشانی اٹھانی پڑی۔ اس موسلادھار بارش کی وجہ سے حیدرآباد وجئے واڑہ شاہراہ پر پانی بھر گیا ہے۔ پداعنبرپیٹ سے حیدرآباد شہر کی طرف جانے والی سڑکوں پر زبردست ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ بھاگیہ لتا میں پانی بھر جانے کی وجہ سے گاڑیاں آہستہ چل رہی ہیں۔ پدا عنبرپیٹ سے ایل بی نگر کی طرف گاڑیاں آہستہ آہستہ چل رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بارش کے شہر کےعلاقہ سکندرآباد، حمایت نگر ، ملک پیٹ چارمینار، نامپلی، آصف نگر، راجندر نگر، خیریت آباد، امیر پیٹ جوبلی ہلز، شیخ پیٹ، ٹولی چوکی، عطاپور، نارسنگی منی کنڈہ بھاری بارش گرج چمک کےساتھ ہوئی۔ بار ش کی وجہ سے مصروف سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک نظام متاثر رہا۔ رات کےوقت کام ، اور کاروبار سےواپس گھر جانے والوں کو مشکلات پیش آئیں۔
رنگاریڈی ضلع میں، تھورور میں سب سے زیادہ 116.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے بعد نادرگل میں 80 ملی میٹر اور حیات نگر میں 75 ملی میٹر بارش ہوئی۔ بارش ریکارڈ کی گئی۔ فی الحال سکندرآباد، ترناکہ، رامانتا پور، عنبرپیٹ، امیرپیٹ، ایراگڈہ، کوکٹ پلی، میا پور، گچی بوولی، عابڈس، کوٹھی، ملک پیٹ، نارائن گوڑہ، راجندر نگر، گولکنڈہ، مہدی پٹنم، بنجارہ ہلز، خیریت آباد، جوبلی ہلز اور دیگر کئی مقامات پر بارش ہوئی۔ سعیدآباد کی ریڈی کالونی زیر آب آگئی۔ مقامی لوگ سیلابی پانی میں باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔
بھاری بارش اور آبی ذخائر سے پانی چھوڑنےبعد موسی ندی اپنے شباب پر آ گئی ہے۔ حکام نے عوام کو ندی کےقریب جانے س منع کیا ہے۔ اور نشیبی علاقوں سے عوام کو محفوظ مقام منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے۔
آج چیف منسٹر ریونت نے شدید بارشوں کے دوران شہر حیدر آباد میں ٹریفک کے مسائل کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے اولڈ سٹی میں اہم مقامات پر ملٹی لیول پارکنگ زونز کا منصوبہ تیار کرنے کو کہا ہے ۔ اسی دوران محکمہ موسمیات نے وقار آباد، رنگاریڈی، سنگاریڈی، نظام آباد، گدوال، ونپرتی، نارائن پیٹ اور کاماریڈی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ بھاری بارش کےپیش نظر لوگوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا ہے۔عوام کو صرف ہنگامی حالات میں گھروں سے باہر آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔