Saturday, June 21, 2025 | 25, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • حج 2025 :تلبیہ کی گونچ میں ملک بھر سے عازمینِ حج کی روانگی کا سلسلہ جاری

حج 2025 :تلبیہ کی گونچ میں ملک بھر سے عازمینِ حج کی روانگی کا سلسلہ جاری

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammad Imran Hussain | Last Updated: May 19, 2025 IST     

image
حج سال 2025کے لیے ملک  کی مختلف ریاستوں سے عازمین حج کی  روانگی کا سلسلہ جاری ہے ۔  مقدس سفر کےپہلے مرحلے (لیپ -I)  کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے۔اور،  وہیں دوسرے مرحلہ (لیپ -II) 10 مئی 2025 سے جاری ہے۔ عازمینِ حج  ملک بھر کے 18 ائیرپورٹس(ایمبارکیشن پوائنٹس یا ای پیز) سے روانہ ہو رہے ہیں۔  اور اس وقت احمد آباد، کالی کٹ، چنئی، کوچی، دہلی، حیدرآباد، کنّور، کولکاتا، ممبئی، ناگپور، اور سری نگرایمبارکیشن پوائنٹس (ہوائی اڈوں) سے روانگیاں جاری ہیں۔
 
 واضح ہو کہ    ایک مہینے  میں 1.20 لاکھ سے زائد عازمین حج کو آسانی اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ائیر چارٹر آپریشنز کو دو مرحلوں(لیپ -I)  اور (لیپ -II) میں تقسیم کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے (لیپ -I)  کے تحت عازمین کی روانگی کا آغاز 29 اپریل 2025 سے درج ذیل مقررہ ایمبارکیشن پوائنٹس (ائیر پورٹس): احمد آباد، بنگلور، بھوپال، دہلی، گیا، گوہاٹی، حیدرآباد، اندور، جے پور، لکھنؤ، ممبئی، اور سری نگر سے ہوا ہے۔تاہم،  خطے میں فضائی حدود کی بدلتی ہوئی صورتحال اور شمالی ہند  کے کچھ علاقوں میں فضائی سفر میں رکاوٹ کے باعث حج 2025 کے لیے سری نگر ایمبارکیشن پوائنٹ سے 07مئی2025 سے طے شدہ پہلے مرحلے(لیپ -I)   کے ائیر چارٹر آپریشنز متاثر ہوئے۔
 
شمالی ہند میں فضائی سفر معمول پر آنےکے بعد سری نگر ایمبارکیشن پوائنٹ سے روانہ ہونے والے 3,356 عازمین میں سے 1,461 عازمین کامیابی  کے ساتھ روانہ ہو چکے ہیں، رْکے ہوئے   عازمین کے لیے پروازوں کا نیا شیڈول تیار کیا جا رہا ہے اورانہیں  ائیرچارٹر آپریشن کے دوسرے مرحلے(لیپ -II)   کے تحت 31مئی 2025 تک روانہ کر دیا جائے گا۔مقدس سفر پر روانہ ہونے والے عازمین کے لیے ائیر چارٹر آپریشنز کو مختلف وزارتوں اور اداروں کے ساتھ  ہم آہنگی کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے۔عازمین کی ، آرام دہ اور محفوظ روانگی کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں، جن میں لاجسٹک سہولیات، طبی امداد اور ایئرپورٹ حکام کے ساتھ  تال میل شامل ہے۔
 
وہیں جنوبی ہند سے بھی عازمین کے قافلوں  کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔ تلنگانہ کی دارلحکومت  حیدرآباد سےعا زمین حج کا چودہ واں قافلہ   روانہ ہوا ۔ صوفی علمائے کونسل کے صدرمولانا صوفی خیرالدین اور  دیگر قا ئدین نے عازمین حج کے قافلہ  کو جھنڈی  دکھا ئی ۔مولانا صوفی خیرالدین نے روانگی سے قبل عا زمین حج سے خطاب  بھی کیا ۔  اس  تقریب میں ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر سجاد علی،اسسٹنٹ ایگزیکٹو  آفیسرعرفان شریف اور دیگر شریک رہے۔
 
دوسری جانب آندھرا  پر دیش  کے وزیر اقلیتی بہبود این ایم ڈی فاروق نے کہا کہ آندھرا پردیش سے حج 2025 کے لیے روانہ ہونے والے تمام عازمین کے لیے ریاستی حکومت نے مکمل انتطامات  کیے ہیں۔ تاکہ عازمین کوئی  پریشانی نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرا قافلے میں 906 عازمین پیر اور منگل کو حیدرآباد ایمبرکیشن سینٹر سے تین پروازوں کے ذریعے جدہ روانہ ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیر این  ایم ڈی فاروق،وزارت اقلیتی   امور،کے مشیر ایم اے شریف، حج کمیٹی کے چیئرمین اور دیگر اراکین   حج کمیٹی کے نمائندوں، اور دیگرنے شرکت کی۔