کانگریس ورکنگ کمیٹی سی ڈبلیو سی کی آج شام چا ر بجے میٹنگ ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں پہلگام دہشت گردانہ حملے اور اگلی مردم شماری میں ذات پات کی گنتی کو شامل کرنے مرکزی حکومت کے اعلان پر تبادلہ خیال کیا جا ئیگا ۔ اورایک حکمت عملی تیار کی جا ئیگی ۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے سرکردہ قا ئدین سو نیا گا ندھی ۔ پارٹی کے قومی صدر ملکا رجن کھر گے ۔ راہل گاندھی ۔ اور دیگر اے آئی سی سی کے قا ئدین شرکت کریں گے ۔
سابق مرکزی وزیر گریجا ویاس کا ہواانتقال :
کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر گریجا ویاس کا انتقال ہو گیاہے ۔ سابق مرکزی وزیر گریجا ویاس کی راجستھان کے ادے پور میں جھلسنے کے بعد موت ہو ئی ہے ۔ 31 مارچ 2025 کو ادے پور میں اپنے گھر میں آرتی کرتے ہوئے وہ جھلس گئی تھیں۔ ویاس کو ادے پور کے ایک نجی اسپتال لے جایا گیا تھا ۔ جہاں ان کا ابتدائی علاج کیا گیا اور مزید علاج کے لیے احمد آباد ریفر کر دیا گیا۔ ا ن کے بھائی گوپال شرما نے بتایا کہ ویاس آرتی کر ر ہی تھیں ۔ ان کے دوپٹے کو نیچے جلتے ہوئے چراغ سے آگ لگ گئی۔ یاد رہے کہ ویاس کانگریس کے ایک ممتاز رہنما تھیں جنہوں نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں میں وزیر کے طور پر کام کیا ہے۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کی سینئر لیڈر گریجا ویاس کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔کھرگے اور راہول گاندھی دونوں نے ان کی موت کو سماج کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ ملکا ر جن کھر گے اورایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ سابق مرکزی وزیرراجستھان کانگریس کی سابق ریاستی صدر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر گریجا ویاس جی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔