بائیک پرسوار رومانوی جوڑے کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک رومانوی جوڑے نے موٹر سائیکل پر خطرناک سواری کی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مقامی ٹریفک پولیس نے جوڑے کو 55000روپے کا جرمانہ عائد کیا۔
اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا ایکسپریس وے پر ایک جوڑے نے موٹر سائیکل پر خطرناک رومانوی سواری کی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مقامی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جوڑے کو 55000 روپے جرمانہ کیا۔ 15 جون کو شوٹ کیے گئے 19 سیکنڈ کے کلپ میں، ایک نوجوان خاتون موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کے سامنے بیٹھی ہے، خاتون پیٹرول کی ٹینک پر بیٹھ کر نوجوانون کو گلے لگائے ہوئے ہے۔ یہ جوڑا ہالی ووڈ فلمی انداز میں سفر کرتا دیکھا گیا۔ بالی ووڈ کی فلم میں عامر خان اور رانی مکھر جی پر بھی اس طرح کا سین فلمایا گیا تھا۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کار میں سفر کرنے والے ایک شخص نے جوڑے کے خطرناک سفر کو فلمایا۔ اس اسٹنٹ پر سوشل میڈیا پر نیٹیزنز نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے جوڑے کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے گوتم بدھ نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) لکھن سنگھ یادو نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر دو لوگوں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔ انہیں 55,000روپے کا چالان جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں نہ صرف انتہائی خطرناک ہیں بلکہ انہیں سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ نوجوان آئے دن سوشل میڈیا میں ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کیلئے کرتب بازی کر کے اپنی جان جوکھم میں ڈال رہے ہیں۔ اور حادثوں میں اپنی قیمتی جانیں گنواں رہےہیں۔ والدین سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے نوجوان بچوں پر نظر رکھیں۔ تاکہ کسی بھی جان لیوا حادثہ سے بچایا جا سکے۔