• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • کار سے نوجوان جوڑے کی مشتبہ حالت میں ملی لاشیں

کار سے نوجوان جوڑے کی مشتبہ حالت میں ملی لاشیں

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 26, 2026 IST

کار سے نوجوان جوڑے کی مشتبہ حالت میں ملی لاشیں
مدھیہ پردیش کے اشوک نگر میں جمعرات کے روز ایک جوڑے کو ایک کھڑی کار کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا۔ نوجوان کے سرمیں گولی لگنے اور چہرے پر زخم کے نشان پائے گئے۔ کارمیں اس کے ساتھ والی سیٹ پرمسکان نامی خاتون کی لاش ملی ہے۔ جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ پولیس اس معاملے میں قتل اور خودکشی دونوں زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
 
اس شخص کی شناخت ریتک سونی کے نام سے ہوئی ہے، وہ ڈرائیور کی سیٹ پر بیٹھا تھا اور اس کے سر پر گولی لگی تھی اور چہرے پرجلنے کے نشانات تھے۔ جبکہ مسکان نامی خاتون اس کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی جس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ حکام نے بتایا کہ دونوں اشوک نگر کے رہنے والے تھے۔
 
پولیس کے مطابق مسکان کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ بدھ کی دوپہر گھر سے جم جانے کے لیے نکلی تھی لیکن وہ واپس نہیں آئی۔ اس سے رابطہ کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔ دوسری طرف ریتک کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ تقریباً 15 دن قبل اندور سے اشوک نگرواپس آیا تھا۔ریتک کے والد راکیش سونی نے منصفانہ اورغیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، "جب میں صبح سویرے موقع پر پہنچا تو میرے بیٹے کی لاش کار کے اندر تھی۔"
 
پولیس نے بتایا کہ فرانزک ماہرین کو جائے وقوعہ پر بلایا گیا اور شواہد اکٹھے کیے گئے۔ گاڑی کے اندر سے ایک پستول، ایک خون آلود کلہاڑی اور ایک کٹر برآمد ہوا۔ تین موبائل فون بھی کار سے تقریباً 50 فٹ کے فاصلے پر پڑے پائے گئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
 
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ جوڑے نے پہلے اندور میں ایک نجی کمپنی میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس سلسلے کی پولیس باریک بینی سے جانچ کر رہی ہے۔
 
دیہات پولیس اسٹیشن کے انچارج بھونیش شرما نے کہا، "مقام سے برآمد ہونے والے چیزوں کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ہم رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کر رہے ہیں ۔اور تمام ممکنہ زاویوں سے تفتیش کررہے ہیں۔ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعد واقعات کی صحیح ترتیب واضح ہو جائے گی،"۔