ملک میں کورونا کے ایکٹیوکیسز کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ہفتہ کو ہندوستان میں کوویڈ 19 کے 269 نئے کیسز پائے گئے۔ اس کے بعد کیسز کی کل تعداد 7400 ہوگئی۔ تاہم وزارت نے ابھی تک نیا ڈیٹا جاری نہیں کیا ہے۔ اس دوران 9 اموات بھی ہوئی ہیں۔ کئی ریاستوں میں کووڈ کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کس ریاست میں کتنے ایکٹو کیسز ؟
مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کیرالہ میں سب سے زیادہ کیسز ہیں، جو 2109 تک پہنچ گئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں 102، آسام میں 26، بہار میں 41، چندی گڑھ میں 2، چھتیس گڑھ میں 50، دارالحکومت دہلی میں 672، گوا میں 6، گجرات میں 1437،ہریانہ میں 97،جموں کشمیر میں 9،جھارکھنڈ میں 25 کرناٹک میں 527،لداخ میں 3، مدھیہ پردیش میں 120، مہاراشٹرا میں 613، منی پور میں 5، اڈیشہ میں 45، پنجاب میں 29، راجستھان میں 180، سکم میں 50، تمل ناڈو میں 232، تلنگانہ میں 8، تریپورہ میں 2، اترا کھنڈ میں 5،اتر پردیش میں 248،مغربی بنگال میں 747اورپڈوچیری میں 10ایکٹیو کیسز ہیں۔
وہیں اب تک تقریباً 11967 مریضوں کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا جا چکا ہے۔ ساتھ ہی ، دو ریاستیں ایسی ہیں جہاں کووڈ کا ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں ہے۔ ان میں اروناچل پردیش اور میزورم شامل ہیں۔
کہاں کتنی اموات؟
کیرالہ میں 3 اموات ہوئی ہیں جن میں ایک 83 سالہ شخص، ایک 67 سالہ شخص جس کی موت گردے کی پیوند کاری کے بعد ہوئی تھی۔ اسی وقت، ایک 61 سالہ آدمی کو ٹائپ 2 ڈی ایم، سیسٹیمیٹک ہائی بلڈ پریشر تھا۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں 4 اموات ہوئی ہیں۔ راجستھان میں ایک موت واقع ہوئی ہے، جو نمونیا میں مبتلا ایک 70 سالہ خاتون تھی۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں بھی ایک موت درج کی گئی ہے۔تاہم رپورٹ کے مطابق جو بھی اموات ہوئی ہے سب پہلے سے کسی بیماری میں مبتلا تھے۔