ہندوستانی ارکان پارلیمان اور دیگر ارکان پر مشتمل آل پارٹی وفود کی جانب سے مختلف ممالک کے دورے جاری ہے جس کے دوران وہ پاکستان کی جانب سے کی جارہی دہشت گردی کی حمایت کو بے نقاب کررہے ہیں۔ اس دوران ایک وفد شیوسینا رکن پارلیمنٹ شری کانت شنڈے کی قیادت میں لائبریا پہنچا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے شری کانت شنڈے نے کہاکہ ہم الگ الگ ممالک کا دورہ کرتے ہوئے دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کو بے نقاب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دہشت گردی کے خلاف کوئی ملک پہلی مرتبہ اپنے وفود بیرونی ممالک کو روانہ کرتے ہوئے مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں امن کا پیام بھی دے رہے ہیں۔
اسکے علاوہ ایک اور آل پارٹی وفد لندن پہنچ گیاہے جو پہلگام حملہ اور اس کے بعد کئے گئے آپریشن سندور سے متعلق حقائق دنیا بھر کے سامنے پیش کررہا ہے۔ اس دوران لندن میں مقیم منوکجوریا اور دیگر نے میڈیا سے بات کی۔ منوکجوریا نے کہاکہ آج جو سیشن ہوا ہے بہت شاندار رہا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے یہ اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ان میں پہلگام حملے کو لیکر کتنا غصہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں میں ایک طرح کا جوش بھی ہے کیونکہ ہم نے آپریشن سندور کے ذریعہ جس دہشت گردی کا مناسب جواب دیاگیا۔
وہیں پہلگام دہشپگردانہ حملے کے بعد ایک بار پھر سے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں واقع پہاڑی سلسلہ پیر پنجال کا خوبصورت مقام ننگا تھب تیزی سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ سرسبز وادیاں، ٹھنڈی ہوا اور قدرتی سکون، اس جگہ کو ایک جنت نظیر منظر بناتے ہیں۔سیاح اسے "جنت کا ٹکڑا" قرار دے رہے ہیں، جب کہ مقامی افراد حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہاں سیاحتی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکیں۔