Wednesday, June 18, 2025 | 22, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • چین:شانڈونگ کے کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ۔ 5 ہلاک 6 لاپتہ

چین:شانڈونگ کے کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکہ۔ 5 ہلاک 6 لاپتہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 27, 2025 IST     

image
چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکہ میں پانچ افراد ہلاک اور دیگر  6 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا کہ اس واقعے سے پورا علاقہ سیاہ دھوئیں سے بھر گیا، دھواں سینکڑوں فٹ آسمان تک بلند ہو گیا۔ دھماکے سے قریبی علاقے لرز اٹھے۔
ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ شیڈونگ صوبے کے ویفانگ شہر کے مضافات میں واقع ایک صنعتی پارک میں شیڈونگ یوڈاؤ کیمیکل انڈسٹری میں زبردست دھماکہ ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ کلومیٹر دور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
 
حادثے کی شدت کو دیکھتے ہوئے چین کی وزارت برائے ایمرجنسی مینجمنٹ نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو سروسز کے 232 اہلکار اور 55 گاڑیاں جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے بھی ایک ورکنگ گروپ اور اضافی امدادی ٹیمیں روانہ کی ہیں کئی خصوصی ریسکیو ٹیمیں اور طبی ماہرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ تاحال دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ایک فیکٹری ورکر نے بتایا کہ وہ اپنے دفتر میں تھیں کہ ایک دھماکے کی آواز آئی اور ایک تیز جھٹکا محسوس ہوا۔ ’ایک زور دار دھماکا ہوا جس نے ڈرا دیا۔
 
 
 شیڈونگ یوڈاؤ کیمیکل انڈسٹری میں لگ بھگ300 کارکن کام کرتے ہیں۔ کیمیکل پلانٹ 2019 سے قائم ہے۔یہ ادارہ زرعی ادویات، فارماسیوٹیکلز اور کیمیکل انٹرمیڈیٹس تیار کرتا ہے۔شین ڈونگ یوڈاؤ کیمیکل، ہائمیل گروپ کی ملکیت ہے، جو کہ ایک معروف صنعتی کمپنی ہے۔ دھماکے کی خبر کے بعد ہائمیل مکینیکل کے حصص میں تقریباً 4 فیصد کمی دیکھی گئی۔