Saturday, August 23, 2025 | 29, 1447 صفر
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • وزیر اعظم پر قابل اعتراض پوسٹ: بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف مہاراشٹرا میں ایف آئی آر درج

وزیر اعظم پر قابل اعتراض پوسٹ: بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف مہاراشٹرا میں ایف آئی آر درج

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 23, 2025 IST     

image
وزیر اعظم نریندر مودی پر قابل اعتراض پوسٹ ٹویٹ کرنے پر بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کے خلاف مہاراشٹرا کے گڈچرولی میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ یہ شکایت گڈچرولی کے بی جے پی ایم ایل اے ملند نروٹے نے درج کرائی ہے۔تیجسوی یادو کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 196 ، 356 ۔ 352 اور 353 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے تیجسوی یادو وزیراعظم مودی، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دیگر سیاسی مخالفین پر سخت زبانی حملہ کر رہے ہیں۔
 
بی جے پی کی سخت حریف پارٹی آر جے ڈی کے لیڈران بی جے پی، پی ایم مودی اور امیت شاہ پر انتخابات کو متاثر کرنے کے سنگین الزامات لگا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آر جے ڈی اور دیگر پارٹیاں بھی کانگریس کے ساتھ بہار میں ووٹ ادھیکار یاترا نکال رہی ہیں۔
تیجسوی یادو کے خلاف درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ انہوں  نے 22 اگست کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایک قابل اعتراض اور توہین آمیز پوسٹ پوسٹ کی ہے۔ یہ مقدمہ مہاراشٹر کے گڈچرولی کے ایم ایل اے ملند رام جی نروٹے کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔

تیجسوی یادو کی پوسٹ کیا تھی؟

دراصل، 22 اگست کو وزیر اعظم کے گیا کے دورے سے پہلے، تیجسوی یادو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پی ایم کے ایک کارٹون کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ اس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی گیا ریلی کو "بیا بازی کی دکان" سے تعبیر کیا گیا ہے۔ ریلی سے پہلے ایکس پر شیئر کی گئی اس پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کو دکاندار کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ دکان کے سائن بورڈ پر لکھا تھا، "بیا بازی کی مشہور دکان"۔ اس کے ساتھ ہی تیجسوی یادو نے پی ایم مودی سے بہار میں این ڈی اے کے 20 سال کے ساتھ ساتھ اپنے 11 سال کے اقتدار کا حساب دینے کو بھی کہا تھا۔