Wednesday, July 09, 2025 | 14, 1447 محرم
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • تلنگانہ میں5 انجینئرنگ کالج بند۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی منظوری کے لیے درخواست نہیں دی

تلنگانہ میں5 انجینئرنگ کالج بند۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی منظوری کے لیے درخواست نہیں دی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 08, 2025 IST     

image
ریاست تلنگانہ میں پرائیویٹ انجینئرنگ کالجوں کی بندش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ حال ہی میں، مزید پانچ کالجوں نے اس تعلیمی سال میں آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (AICTE) کی منظوری کے لیے درخواست نہیں دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کالجوں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ان میں ایم این اے آر کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، سینٹ میری انجینئرنگ کالج، سوامی وویکانند انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، ملاریڈی انجینئرنگ کالج برائے خواتین، اور ملاریڈی انجینئرنگ کالج شامل ہیں۔
 
اس کے ساتھ ہی ان کی تمام سیٹیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے فیس ری ایمبرسمنٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے کالجز  مالی طور پر جدوجہد کر رہے ہیں۔  انتظامیہ  کالجوں کو چلانے کی پوزیشن میں نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ آہستہ آہستہ کالجز کو بند کر ر ہے ہیں۔ کچھ دوسرے انتظامیہ بغیر کسی فیس کے پرائیویٹ اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں کے راستے پر چل رہی ہے۔ پرائیویٹ اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے والوں پر فیس ری ایمبرسمنٹ لاگو نہیں ہوتی۔ ان تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے والوں کو ہی فیس ادا کرنا ہوگی۔ اگر یہی صورت حال جاری رہی تو طلبہ یونین اس خدشے کا اظہار کررہی ہیں کہ پرائیویٹ اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں میں اضافہ ہوگا اور ایس سی، ایس ٹی اور بی سی طلبہ تعلیم سے محروم ہوجائیں گے۔