Thursday, June 19, 2025 | 23, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدرآباد میں سارقین کی ٹولی گرفتار۔دو کروڑ مالیتی مسروقہ مال برآمد

حیدرآباد میں سارقین کی ٹولی گرفتار۔دو کروڑ مالیتی مسروقہ مال برآمد

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 18, 2025 IST     

image
 گھریلو ملازمہ نے مالک کے مکان میں چوری کیلئے اپنے داماد کوانفارمیشن دی۔ ملازمہ کے داماد نے اپنی ساس کی دی گئی معلومات کی بنیاد پراپنے ساتھیوں کی مدد سے چوری اْس وقت کی جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھے۔  چوری کی یہ واردات حیدرآباد میں نارائن گوڑا پولیس اسٹیشن کےحدود میں بشیر باغ اونتی نگرمیںانجام دی گئی۔ ایسٹ زون پولیس نے چوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1.7 کروڑ روپے مالیت کا مال برآمد کر لیا۔
 
 حیدرآباد کےعلاقہ اونتی نگر بشیر باغ میں نوکالا رام کرشنا نامی شخص نے 7 جون کو اپنے گھر میں چوری کی پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس نے شکایت میں بتایا کہ ان کے گھر میں جب کوئی نہیں تھا تب کھڑکی کی گرل  نکال کر طلائی زیورات اور سیفٹی لاکر سے 17.50 لاکھ کی نقدی چوری کر لی گئی۔ شکایت وصول ہونے کےبعد حیدرآباد سی پی کی ہدایت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور ملزمین کی تلاشی  شروع کر دی گئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور کچھ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کیا جو16جون کوحیدرآباد سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
 
گرفتار شدگان میں کاروان کے چوپال ساگر کمار، بہار کے آکاش کمار منڈل، تالہ گڈہ کےثقلین خان اور چوری کا مال خریدنے والا شخص چندر شیکھر چوپال شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ آشیش، شالینی اور اشونی راچو فی الحال مفرور ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم ساگر کمار نے نوکالا کے رام کرشنا کے گھر پر ڈکیتی کی منصوبہ  بنایا۔ جہاں اس کی ساس اشونی راچو کام کرتی ہے۔ انھوں نے دیگرچھ  افراد کے ساتھ مل کر چوری کی واردات انجام  دی۔
 
ڈی سی پی نے کہا کہ ملزمین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے158 تولہ سونا،  10.75 لاکھ روپے نقد رقم  اور 8 گھڑیاں ضبط کی گئیں۔ ڈی سی پی نے کہا کہ سلطان بازار اے سی پی متائیا، نارائن گوڑہ  انسپکٹر چندر شیکھر، ایسٹ زون ٹاسک فورس کے انسپکٹر ناگرجنا، کرائم اور ٹاسک فورس کی ٹیموں  کی مشترکہ کوششوں سے چوروں کو گرفتار کرلیاگیا۔ اس موقع  پر ڈی سی پی بال سوامی، ٹاسک فورس کے ایڈیشنل ڈی سی پی اندی سرینواس راؤ اور ایسٹ زون کے ایڈیشنل ڈی سی پی نرسیا  بھی موجود رہے۔