Thursday, August 07, 2025 | 13, 1447 صفر
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • رکھشا بندھن کے موقع پر ہریانہ حکومت نے بسوں میں خواتین اور 15 سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے مفت سفر کا کیا اعلان

رکھشا بندھن کے موقع پر ہریانہ حکومت نے بسوں میں خواتین اور 15 سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے مفت سفر کا کیا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 07, 2025 IST     

image
رکھشا بندھن کا تہوار 9 اگست کو منایا جائے گا۔ رکھشا بندھن کے موقع پر ہریانہ حکومت نے ریاستی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی بسوں میں خواتین اور ان کے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کیلئے مفت سفر کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ یہ سہولت 8 اگست کی دوپہر 12 بجے سے 9 اگست کی درمیانی رات 12 بجے تک لاگو ہوگی۔وزیر ٹرانسپورٹ انل وج نے بتایا کہ اس تجویز کو وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے منظوری دے دی ہے۔ یہ سہولت نہ صرف ریاست کے اندر چلنے والی عام بسوں پر لاگو ہوگی بلکہ دہلی اور چنڈی گڑھ تک جانے والی بسوں پر بھی لاگو ہوگی۔
 
انیل وج نے کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کی سہولت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وج نے پرائیویٹ بسوں کے آپریشن میں ہونے والی بے قاعدگیوں پر بھی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے معاملات میں پرائیویٹ بسیں ریاستی ٹرانسپورٹ کی بسوں کے وقت سے چند منٹ پہلے روانہ ہوتی ہیں جس کی وجہ سے سرکاری بسیں خالی رہتی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران کو پرائیویٹ بسوں کے ٹائم ٹیبل کا جائزہ لینے اور ضروری تبدیلیاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بسوں میں ٹریکنگ سسٹم کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہاکہ جس طرح ایئرپورٹس پر اسکرین لگائی گئی ہیںکہ کونسی پرواز کس وقت پہنچے تی اسی طرح بس اسٹینڈز پر بھی ایسی اسکرینیں لگائی جائیں گی اور اس کیلئے ایک ایپ بھی بنائی جائے گی۔

بس اسٹینڈز پر ہوائی اڈے جیسی سہولیات - انل وج

انل وج نے کہا کہ اس صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے افسران کو پرائیویٹ بسوں کے ٹائم ٹیبل کا جائزہ لینے اور ضروری تبدیلیاں کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے بسوں میں ٹریکنگ سسٹم کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ایئرپورٹس پر اسکرینیں لگائی گئی ہیں کہ کون سی فلائٹ کب پہنچے گی، اسی طرح بس اسٹینڈز پر بھی ایسی اسکرینیں لگائی جائیں گی اور اس کے لیے ایک ایپ بھی بنائی جائے گی۔
 
وزیر ٹرانسپورٹ نے یہ بھی اعادہ کیا کہ ہریانہ حکومت کا مقصد ریاست کے ہر گاؤں تک روڈ ویز بسوں کی پہنچ کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلے میں تمام جنرل منیجرز کو خطوط بھیجے گئے ہیں، تاکہ منصوبہ بند طریقے سے ہر گاؤں کو بس سروس سے جوڑا جا سکے۔وج نے کہا کہ وہ 15 اگست سے پوری ریاست کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد سیاسی ملاقاتیں نہیں، بلکہ عوامی بات چیت اور پارٹی کارکنوں سے براہ راست رابطہ ہے۔