• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 17, 2026 IST

انڈونیشیا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 8 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں  ایک افسوسناک  ہیلی کاپٹر حادثہ پیش آیا ہے۔ جس میں سوار تمام 8 افراد  کی موت ہو گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر مغربی کلیمنتن صوبے میں گر کر تباہ ہوا ، ہیلی کاپٹر میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہ بچ سکا۔
 
انڈونیشیا کی ریسکیو ایجنسی کے سربراہ محمد شفی نے بتایا کہ ایئربس H-130 ہیلی کاپٹر نے جمعرات کی صبح میلوی کے ایک باغاتی علاقے سے اڑان بھری تھی۔ اڑان بھرنے کے صرف 5 منٹ بعد ہی وہ رابطے سے باہر ہو گیا ۔ہیلی کاپٹر کی تلاش شروع کی گئی تو جمعہ کو وہ جنگلوں کے درمیان حادثہ کا شکار ہوا ملا۔
 
رابطہ ٹوٹنے کی جگہ سے 3 کلومیٹر دور ملبہ ملا  :
 
رائٹرز کے مطابق، جہاں ہیلی کاپٹر کا رابطہ ٹوٹا وہ گھنے جنگلوں والا پہاڑی علاقہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو اس جگہ سے تقریباً 3 کلومیٹر مغرب میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملا۔ جمعہ کو فوجی اور پولیس اہلکاروں سمیت ریسکیو ورکرز سڑک کے راستے کسی طرح حادثہ کی جگہ تک پہنچے۔ ابھی لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔ یہ باغاتی علاقہ انڈونیشیا کی پام آئل کمپنی، سِترا مہکوٹا کی ملکیت تھا اور ہیلی کاپٹر میتھیو ایئر نوسنتارا کا تھا۔
 
حادثے کی وجوہات ابھی تک نامعلوم  :
 
انڈونیشیا کے فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل نور رحمان گندا درا دھیجیا نے بتایا کہ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ مقامی ریسکیو ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ طیارے میں 6 مسافر اور 2 عملے کے ارکان سوار تھے، جن کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ابھی تک 4 لاشیں کامیابی سے نکال لی گئی ہیں اور انہیں باڈی بیگ میں رکھا گیا ہے، جبکہ باقی 3 لاشیں ہیلی کاپٹر کے ملبے کے اندر ہی ہیں۔