Monday, June 16, 2025 | 20, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایران -اسرائیل میں موجود ہندوستانیوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری ، حفاظتی اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت

ایران -اسرائیل میں موجود ہندوستانیوں کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری ، حفاظتی اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 14, 2025 IST     

image
ہندوستانی سفارت خانے نے ایران اور اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانیوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ 2 ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کیے گئے ہیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مدد کے لیے سفارت خانے سے رابطہ کیا جا سکے۔ سفارتخانے کی جانب سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل میں کشیدگی کی فضا ہے۔ ایران میں ہندوستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ لکھ کر ہندوستانیوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
 
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کو اپنے گھروں کے اندر رہنا چاہئے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں سفر کریں، بصورت دیگر سفر سے گریز کریں۔ آئندہ کسی بھی قسم کی معلومات یا آرڈر کے لیے ہندوستانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو فالو کریں۔ ایمرجنسی کی صورت میں موبائل نمبر 91281-09115 اور 91281-09109 پر رابطہ کریں۔ ایڈوائزری میں ہندوستانیوں سے سفارت خانے کی مقامی اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں رہنے کو بھی کہا گیا ہے۔
 
2 دن سے فضائی حملے جاری :
 
آپ کو بتاتے چلیں کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ جاری ہے۔ دونوں ممالک گزشتہ 2 دنوں سے ایک دوسرے پر فضائی حملے کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے سب سے پہلے ایران پر فضائی حملہ کیا۔ 13 جون بروز جمعرات صبح سویرے اس نے 200 لڑاکا طیاروں سے ایران پر فضائی حملہ کیا۔ تہران میں کئی مقامات پر ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے۔ اس کے بعد رات گئے تک ایران میں جوہری اڈوں پر حملے کیے گئے۔ اسرائیلی حملے میں 6 ایرانی ،جوہری سائنسدانوں اور فوج کے 4 اعلیٰ کمانڈروں سمیت 20 افراد کی موت ہوئی ۔وہیں  گزشتہ شب ایران کی جانب سے جوابی حملہ کیا گیا،جس چار افراد کے ہلاک اور قریب 70 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔تاہم کشیدگی بر قرار ہے۔ہمہ وقت جنگ کی صورت حال ہے۔