تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے پیر کے دن حیدرآباد کےعلاقہ راجندرنگر میں واقع جے شنکر زرعی یونیورسٹی میں نئے رعتو نیستم سینٹرز کا آغاز کیا۔ انھوں نے بتایا کہ رعتو نیستم کا ریاست بھر میں 1,034 مزید رعتو نیستم مقامات پر افتتاح کیا گیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک، وزیر زراعت توملا اور کئی ایم ایل ایز نے پروگرام میں حصہ لیا۔ اب سے، کسان ہر منگل کورعتو نیستم کے ذریعے سائنسدانوں سے ملیں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کسانوں سے براہ راست بات چیت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے فلاحی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ ریاست بھر میں 1.49 کروڑ ایکڑ اراضی کے لیے کسانوں کو رعیتو بھروسہ اسکیم کے تحت امدادی رقم دی جائے گی۔
اے ریونت ریڈی نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس حکومت نے نلگنڈہ کے ایک کسان کو 15 ہزار روپے بونس دے کر اپنی کسان دوست پالیسی کا ثبوت دیا ہے۔اس موقع پر وزیر زراعت اور ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی نے بھی خطاب کیا۔حکومت نے اعلان کیا کہ تمام کسانوں کے بینک کھاتوں میں رعیتو بھروسہ اسکیم کے فنڈز منتقل کیے جائیں گے، چاہے وہ کتنی بھی زمین کے مالک ہوں ۔بتایا گیا ہے کہ اس عمل کو نو دن کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ پہلے ہی دن ریاست کے لاکھ سے زائد کسانوں کے بینک اکاؤنٹس میں 1,034 کروڑ روپے منتقل کیے جا چکے ہیں، جس سے انہیں خریف فصل کے دوران مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم چھوٹے دھان کی کاشت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسانوں کا اگایا ہوا چھوٹا دھان باریک چاولوں کی طرح غریبوں کا پیٹ بھر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ تلنگانہ آج پنجاب کو پیچھے چھوڑ کر دھان کی پیداوار میں نمبر ون بن گیا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پچھلی حکومت نے رعیتو بندھو دیا اور دیگر اسکیمیں منسوخ کیں۔ انہوں نے کہا کہ دس سال سے زرعی آلات اور ڈرپ اریگیشن کا سامان نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت دوبارہ زرعی آلات اور ڈرپ دے رہی ہے۔ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ زراعت میں سولر پمپ سیٹ استعمال کریں۔ سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ کسانوں کو صرف وہی فصلیں اگانی چاہئیں جو زمین کے لیے موزوں ہوں۔
حکومت کی جانب سے راجندر نگر زرعی یونیورسٹی میں رعیتو نیستم پروگرام کا انعقاد عمل میں لا یا گیا۔ اس ضمن میں میدک ضلع کلکٹر راہول راج اور رکن اسمبلی روہت راو نے میدک ضلع کے پاپنا پیٹ منڈل کے پوڈچن پلی گاؤں میں رعیتو ویدیکا میں منعقدہ ر عیتو نیستم ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلع کےعہدیداران اور دیگرموجود تھے۔