Tuesday, June 17, 2025 | 21, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ کے34 میڈیکل کالجوں کے لیےجلد ایکشن پلان کریں تیار: ریونت ریڈی

تلنگانہ کے34 میڈیکل کالجوں کے لیےجلد ایکشن پلان کریں تیار: ریونت ریڈی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 16, 2025 IST     

image
 تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  اے ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست کے 34 میڈیکل کالجوں کے لیے فوری طور پر ایکشن پلان تیار کریں۔  سی ایم نے عہدیداروں کو کمیٹی بنا نے پر زور دیا۔ اور  کہا کہ یہ کمیٹی ہر کالج کا دورہ کرے اور وہاں کی ضروریات، فنڈز کی ضرورت، فوری طور پر کون سے کام مکمل کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کی طرف سے فراہم کی جانی والی امداد اور دیگر تفصیلات کے بارے میں رپورٹ پیش کرے۔
 
 وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے پیر کو آئی سی سی سی میں محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ انہوں نے ریاست میں میڈیکل کالجوں کے حوالے سے نیشنل میڈیکل کونسل (این ایم سی) کے ذریعہ اٹھائے گئے کئی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ان تمام امور پر ایک جامع رپورٹ تیار کریں جن میں سرکاری میڈیکل کالجوں میں بھرتی، تدریسی عملے کی ترقیاں، میڈیکل کالجوں سے ملحقہ اسپتالوں میں تنخواہوں میں اضافہ، متعلقہ کالجوں کے لیے درکار طبی آلات اور آسامیوں کو پُر کرنا شامل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت سے جاری ہونے والے فنڈز کو فوری
طور پر جاری کیا جائے گا۔
 
سی ایم نے کہا کہ اگر مرکزی وزارت صحت سے فنڈز اوراجازتوں سے متعلق کوئی مسئلہ ہے توانہیں فوری طور پر مطلع کیا جانا چاہئے اور مرکزی وزیر جے پی نڈا اور اس محکمہ کے عہدیداروں سے رابطہ کرکے انہیں حل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نرسنگ کالجوں میں جاپانی (جاپانی زبان) کو اختیاری مضمون کے طور پر پڑھایا جانا چاہئے اور جاپان میں ہمارے نرسنگ سٹاف کی مانگ ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ جاپانی حکومت اس سلسلے میں ہمارا ساتھ دینے کو تیار ہے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو تجویز دی کہ وہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں، ان کی جانچ کرنے والے ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے اوقات کی نگرانی کے لیے ایپ کے استعمال کے معاملے کا مطالعہ کریں۔ حکومت کے چیف سکریٹری سی ایم ریونت ریڈی نے کہا کہ تعلیم اور طبی شعبے بہت اہم ہیں اور ہر ماہ کے تیسرے ہفتہ میں ان دونوں محکموں کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔
 
 ریونت ریڈی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ریاست کے 34 میڈیکل کالجوں کے لئے فوری طور پر ایکشن پلان تیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے عہدیداروں کے ساتھ ایک کمیٹی تشکیل دی جانی چاہئے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ کمیٹی ریاست کے ہر کالج کا دورہ کرے اور جامع تفصیلات کے ساتھ رپورٹ پیش کرے۔ تمام امور جیسے کہ سرکاری میڈیکل کالجوں میں بھرتی، تدریسی عملے کی ترقیاں، ان سے ملحقہ اسپتالوں میں بستروں میں اضافہ، متعلقہ کالجوں کے لیے درکار طبی آلات، اور آسامیوں کو پُر کرنے کے بارے میں ایک جامع رپورٹ تیار کرکے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی وزارت صحت سے فنڈز اور اجازتوں سے متعلق کوئی مسئلہ ہے تو انہیں فوری طور پر مطلع کیا جانا چاہئے اور وہ مرکزی وزیر جے پی نڈا اور اس محکمہ کے عہدیداروں سے رابطہ کرکے انہیں حل کریں گے۔