ایران اوراسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان ایران میں پھنسے افراد کو واپس لانے کیلئے، تلنگانہ حکومت نے نئی دہلی میں تلنگانہ بھون میں ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے تاکہ ریاست کے ان باشندوں کی مدد کی جاسکے جو متاثرہ علاقے میں رہ رہے ہوں یا سفر کر رہے ہوں۔وزارت خارجہ اور بیرون ملک ہندوستانی سفارت خانوں کے تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق، ایران اسرائیل ، کشیدگی کے دوران تلنگانہ کے کسی بھی شہری کے براہ راست متاثر ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس کے باوجود، گائیڈلائنس ، معلومات اکٹھا کرنے اور ضرورت پڑنے پر افراد یا خاندانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہیلپ لائن شروع کی گئی ہے۔
تلنگانہ بھون، نئی دہلی میں تعینات سینئر اہلکار، وزارت خارجہ، سفارت خانے کے عملے اور دیگر متعلقہ مرکزی حکام کے ساتھ مسلسل تال میل میں ہیں تاکہ بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔
شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سرکاری حکومتی مشوروں پرعمل کریں اور سوشل میڈیا یا میسجنگ پلیٹ فارمز کے ذریعے غیر تصدیق شدہ یا حساس معلومات کو گردش کرنے سے گریز کریں۔
مدد کے لیے، تلنگانہ کے باشندے درج ذیل ہیلپ لائن نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Vandhana, PS to Resident Commissioner – +91 98719 99044
G. Rakshith Naik, Liaison Officer – +91 96437 23157
Javed Hussain, Liaison Officer – +91 99100 14749
CH Chakravarthi, Public Relations Officer – +91 99493 51270
واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے بیچ جمعہ سے کشیدگی دیکھی جا رہی ہے۔ دونوں ممالک کےدرمیان میزائیلوں کی بارش ہو رہی ہے۔ امریکہ نے ایران کے دالحکومت تہران کو خالی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایسے میں دونوں ممالک میں پھنسے عوام پریشان ہیں۔ پریشان افراد کو محفوظ مقامات پر منقتل کرنے کیلئے حکومتیں کوششیں کر رہی ہیں۔