مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کےپہلے مرحلہ کی پولنگ بعض مقامات پر تشدد کے واقعات کو چھوڑ کر مجموعی طور پر، پْرامن رہی۔ ریاست میں تقریباً 91 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔ بنگال میں پہلے مرحلے میں 152 سیٹوں پر ووٹ دالے گئے۔ اسی طرح تمل ناڈو اسمبلی الیکشن میں پولنگ تقریباً84 فیصد سے زائد ریکارڈ کئے گئے۔ تمل ناڈو میں الیکشن ایک ہی مرحلےمیں منعقد کئے گئے۔ تمل ناڈو میں 234 سیٹوں کےلئے ووٹ ڈالے گئے۔
ممتا نے کیا پہلے مرحلےمیں ہی جیت کا دعویٰ
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں اب تک ہونے والی پولنگ سے پتہ چلتا ہے کہ ٹی ایم سی پہلے ہی مرحلے میں جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔بنرجی، جو ترنمول کانگریس کی سپریمو بھی ہیں، نے کولکاتا کے بو بازار علاقے میں ایک ریلی میں کہا کہ وہ الیکشن جیتنے کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر دہلی کو فتح کریں گی۔
پی ایم مودی نے کیا بنگال جیت کا دعویٰ
مغربی بنگال میں جمعرات کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 152 حلقوں کے لیے اب تک کی اعلیٰ فیصد پولنگ نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ بی جے پی نہیں بلکہ ریاست کی خواتین اور نوجوان ہیں، جنہوں نے حکمراں ترنمول کانگریس کے خلاف سرگرم محاذ کھولا تھا، وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا۔
وزیراعظم مودی کو ہے یقین
وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں جیت ان کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 4 مئی کو انتخابی نتائج کا اعلان ہونے پر وہ مٹھائیاں بانٹیں گے۔ دوسرے مرحلے کی پولنگ اس ماہ کی 29 تاریخ کو ہوگی۔ اس ترتیب میں وزیراعظم ان علاقوں میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں جہاں دوسرے مرحلے کی پولنگ ہوگی۔ وزیر اعظم نے آج نادیہ ضلع میں منعقدہ انتخابی مہم کے اجلاس سے خطاب کیا۔
4 مئی کو بی جےپی رقم کرےگی تاریخ
اس موقع پر وزیر اعظم نے بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ان علاقوں میں زبردست جیت حاصل کی تھی جہاں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران ووٹنگ بہت زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھاری پولنگ ہے اور بی جے پی کی جیت یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی 4 مئی کو تاریخ رقم کرے گی۔اس کے بعد انہوں نے میٹنگ میں آئے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست بھر میں مٹھائیاں بانٹ کر جشن منائیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر ممتا بنرجی کو سفر پر بھیجنے والے ہیں۔
ٹی ایم سی پرکی تنقید
وزیراعظم نے کہا کہ 4 مئی کو انتخابی نتائج کے بعد مٹھائی کے ساتھ جھلموڈی بھی تقسیم کریں گے۔ حال ہی میں انہوں نے طنز کیا کہ اگر میں بنگال میں جھلموڈی کھاتا ہوں تو آگ صرف ٹی ایم سی تک پہنچتی ہے۔ اس دوران انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ بہت زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہےوزیراعظم نے کہا کہ اس بار انتخابات اتنے پرامن ماحول میں ہو رہے ہیں۔
29 اپریل کوپولنگ کا دوسرا مرحلہ۔4مئی کو نتائج
مغربی بنگال میں شام 6 بجے تک 91.46 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی، جو غیر معمولی طور پر ریکارڈ ٹرن آؤٹ ہے۔ اسی دوران تمل ناڈو میں تمام 234 اسمبلی حلقوں پر ہونے والی ووٹنگ میں 84.35 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوا، جو ریاست کی تاریخ کی بلند ترین ٹرن آوٹ قرار دیا جارہا ہے۔ اگلا مرحلہ 29 اپریل کو ہوگا، جبکہ گنتی 4 مئی کو ہوگی۔