• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ممبئی انڈینز کی مسلسل چوتھی شکست، پنجاب کنگز نے 7 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلہ جیت لیا

ممبئی انڈینز کی مسلسل چوتھی شکست، پنجاب کنگز نے 7 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلہ جیت لیا

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 17, 2026 IST

ممبئی انڈینز کی مسلسل چوتھی شکست، پنجاب کنگز نے 7 وکٹوں سے یکطرفہ مقابلہ جیت لیا
آئی پی ایل 2026 میں ممبئی انڈینز کی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، جہاں ٹیم کو مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں پنجاب کنگز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ممبئی کو 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔ ممبئی کی جانب سے اننگز کا آغاز کوئنٹن ڈی کاک اور ریان رکیلٹن نے کیا۔ ڈی کاک نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو 195 رنز تک پہنچایا، تاہم رکیلٹن صرف 2 رنز بنا کر ارشادیپ سنگھ  کا شکار بن گئے۔
 
رکیلٹن کے آؤٹ ہونے کے بعد سوریہ کمار یادو  سے بڑی امیدیں وابستہ تھیں، لیکن وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہو کر ٹیم کو بڑا جھٹکا دے گئے۔ بعد ازاں نمن دھیر  نے نصف سنچری بنا کر اننگز کو سہارا دیا، مگر کپتان ہاردک پانڈیا 12 گیندوں پر صرف 14 رنز بنا سکے اور ٹیم کو بڑا اسکور دینے میں ناکام رہے۔
پنجاب کنگز کی جانب سے ہدف کا تعاقب انتہائی آسان نظر آیا، جہاں اوپنر اوپنر پربھسمرن سنگھ  اور کپتان شریاس آئیر  نے دھماکہ خیز بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 21 گیندیں باقی رہتے فتح دلا دی۔
 
گیند بازی میں بھی ممبئی انڈینز کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ دنیا کے خطرناک ترین بولرز میں شمار ہونے والے جسپریت بمراہ ایک بار پھر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے، اور آئی پی ایل 2026 میں اب تک ان کے نام کوئی وکٹ نہیں ہے۔ اسی طرح دیپک چاہر بھی مہنگے ثابت ہوئے اور اپنے مختصر اسپیل میں 45 رنز دے بیٹھے۔
 
ممبئی انڈینز کی شکست کے 5 بڑے مجرم:
 
 
ریان رکیلٹن – خراب آغاز
 
 
سوریہ کمار یادو – پہلی گیند پر آؤٹ
 
 
ہاردک پانڈیا – بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں ناکامی
 
 
جسپریت بمراہ – مسلسل وکٹوں سے محروم
 
 
دیپک چاہر – مہنگی بولنگ
 
 
ممبئی انڈینز نے ٹورنامنٹ کا آغاز جیت سے کیا تھا، لیکن اس کے بعد ٹیم کی کارکردگی مسلسل خراب رہی، اور اب انہیں واپسی کے لیے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔