امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے اسلامک انقلابی گارڈ کور کے انٹیلی جنس چیف ماجد خادمی شہید ہوگئے ہیں۔آئی آر جی سی نے اس معاملہ کی تصدیق کی ہے۔پیر کو ایران کے کئی صوبوں میں امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ حملے کیے ،جس میں کل 34 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔ انہی حملہ میں ماجد خادمی کو بھی پیر کی صبح امریکی اور اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنایا۔جس میں انکی موت ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ ایرانی فوج آئی آر جی سی نے 28 فروری سے شروع ہوئے جنگ میں اب تک اپنے کئی اہم رہنماؤں کو کھو دیا ہے۔
ایک ہفتے میں آئی آر جی سی کے 2 اہم رہنماؤں کی موت:
ایک دن پہلے ہی مشترکہ حملے میں آئی آر جی سی نیوی انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی سربراہ بہنام رضائی کی موت ہوئی تھی۔ اس سے ایک ہفتہ پہلے جمعرات کو آئی آر جی سی کے نیوی کمانڈر علی رضا تنگسری مارے گئے تھے۔ وہ ایک تجربہ کار سخت گیر تھے اور ہرموز آبنائے کی اسٹریٹجک اہمیت کو بہت اچھی طرح سمجھتے تھے۔
دوسری جانب ایران بھی اسرائیل اور خلیجی ممالک پر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ تازہ ترین ایرانی حملہ میں اسرائیل میں 2 افراد کی موت ہوئی۔
بتا دیں کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق، خادمی کو جون 2025 میں پاسداران انقلاب فورس کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔ اُس وقت اس کے سربراہ محمد کاظمی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔آئی آر جی سی نے ایک بیان میں بتایا کہ خادمی نے تقریباً 5 دہائیوں تک ایران کے خفیہ اور سیکیورٹی نظام میں اہم کردار ادا کیا ۔
میجر جنرل ماجد خادمی انٹیلی جنس معاملات میں ایک اہم اور بااثر شخصیت تصور کیے جاتے تھے، اور ان کی ہلاکت کو ایران کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس نظام کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔