Thursday, May 29, 2025 | 02, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ششی تھرور کی قیادت میں ہندوستانی وفد کا دورہ پناماں، غیر ملکی سرزمین پر پاکستان کو کیا بے نقاب

ششی تھرور کی قیادت میں ہندوستانی وفد کا دورہ پناماں، غیر ملکی سرزمین پر پاکستان کو کیا بے نقاب

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: May 28, 2025 IST     

image
کانگریس لیڈر ششی تھرور کی قیادت میں آل پارٹی وفد کے پانچویں گروپ نے پناماں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہندوستانی وفد نے کہاکہ ہمار ملک برسوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے تاہم نائن الیون کے بعد امریکہ کو معلوم ہوا کہ دہشت گردی کیا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ نے سمجھاکہ دہشت گردی یہیں سے شروع ہوئی ہے تاہم جب سے ہندوستان کا بٹوارہ ہوا ہے تب سے ہم دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج انڈونیشا کے بعد دنیا بھر میں ہندوستان میں سب سے زیادہ مسلم آبادی ہے۔ 
 
 
 
 
 
جے ڈی یو کے رکن پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی قیادت میں آل پارٹی وفد کا تیسرا گروپ اس وقت سنگاپور کے دورہ پر ہے ۔ اس وفد میں شامل ارکان نے سنگاپور میں ہندوستانی تارکین وطن سے ملاقات کی۔ اس گروپ میں شامل ارکان نے کہاکہ ہندوستان اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھتاہے تاہم وہ کسی بھی طرح کی دہشت گردی کا مناسب جواب دینے کا صلاحیت رکھتاہے۔ وفد میں شامل ارکان نے پاکستان کے رویہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پڑوسی ملک ہمیشہ سے ہی دہشت گردی کوہوا دیتے آرہاہے۔ 
 

یہ وفد ان ممالک کے دورے پر ہے:

 
آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ وفد پاناما، گیانا، کولمبیا، برازیل اور امریکہ کا دورہ کر رہا ہے، تاکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پالیسی اور ’’آپریشن سندھور‘‘ کے پیچھے کا مقصد عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جاسکے۔