Friday, May 30, 2025 | 03, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آرسی بی نے آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنائی: پنجاب کنگز کو دی 8 وکٹوں سے شکست

آرسی بی نے آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں جگہ بنائی: پنجاب کنگز کو دی 8 وکٹوں سے شکست

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 29, 2025 IST     

image
آئی پی ایل 2025 کے کوالیفائر1 میں رائل چیلنجرز بنگالور (آر سی بی) نے پنجاب کنگزالیون کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ ملاپور کے مہاراجہ یادیویندر سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آر سی بی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کے حق میں  درست ثابت ہوا۔
 
پنجاب کی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر
 
پنجاب کنگز کی ٹیم صرف 14.1 اوورز میں 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آر سی بی کے بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں نوجوان لیگ اسپنر سُیّاش شرما نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاسٹ بولر جوش ہیزل وُڈ نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یش دیال نے 2 اور بھونیشور کمار نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پنجاب کی جانب سے مارکس اسٹوئنس نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔ پی سنگھ نے 18 اورعظمت اللہ عمر زائی نے 18 رنز بنائے دیگر بلے بازوں میں کوئی بھی دوہرے ہندسہ کو نہیں پہنچ سکا۔ مشیر خان کو آئی  پی ایل میں موقعہ ملا ۔ لیکن وہ صفر پر آوٹ ہوئے ۔ مشیر خان، سرفراز خان کے چھوٹے بھائی ہیں۔
 
آر سی بی کی آسان فتح
 
102 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آر سی بی نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ فل سالٹ نے 27 گیندوں پر 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ ان کے ساتھ مایانک اگروال نے 19 رنز بنائے۔ ویراٹ کوہلی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان آر پاٹیدار نے 15 رنز بنائے۔  پنجاب کی جانب سے  ارش دیپ سنگھ کو ایک وکٹ اور  مشیر خان کو ایک وکٹ ملا۔
 
سوشل میڈیا پر ردعمل
 
میچ کے دوران ویراٹ کوہلی کی جوشیلے انداز میں خوشی منانے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جن میں ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی خوشی سے ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر آر سی بی کی اس فتح پر مداحوں نے میمز اور تبصروں کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
 
فائنل کی تیاری
 
آر سی بی کی ٹیم اب 3 جون کو احمد آباد میں ہونے والے فائنل میں شرکت کرے گی۔ پنجاب کنگز کو فائنل میں پہنچنے کے لیے ایک اور موقع ملے گا، جہاں وہ کوالیفائر 2 میں الیمنیٹر کے فاتح سے مقابلہ کریں گے۔