Thursday, June 19, 2025 | 23, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ایران۔اسرائیل میں تلنگانہ کے باشندے کی موت،اہل خانہ نےلاش وطن لانے کی اپیل کی

ایران۔اسرائیل میں تلنگانہ کے باشندے کی موت،اہل خانہ نےلاش وطن لانے کی اپیل کی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 18, 2025 IST     

image
ایران ۔ اسرائیل جنگ کےدوران تلنگانہ  کا ایک باشندہ  اسرائیل میں   ہلاک ہوگیا۔ ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والے رویندر نامی شخص  اسرائیل میں روزگار کیلئے گیا تھا اور   اپنی جان کی بازی ہار گیا۔رویندر  دو سال قبل  اسرائیل گیا تھا۔ رویندر کی موت  نے  اس کے  اہل خانہ  کو گہرے دکھ اور صدمہ میں ڈال دیا ہے۔
 
  اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اوردونوں ملکوں کے درمیان حملوں اورجوابی حملوں سے جنگ کا ماحول  گرم ہے۔ رویندر اسرائیل میں ہوئے شدید بم دھماکوں کی آوازوں سے بے حد پریشان ہو گئے اور دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہو گئی۔ گھر والوں کو اس کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ 
 
 رویندر کی موت کی خبر ان کے گھر والوں کے لئے قیامت  صغریٰ ثابت  ہو گئی۔ خاندان کی کفالت کرنے والے شخص کی ناگہانی موت نےانھیں بہت پریشان کر دیا ہے۔ جنگی صورتحال کے باعث اسرائیل کے لیے فضائی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رویندر کے گھر والے اس بات کو لے کر سخت پریشان ہیں کہ  اپنے پیار ے  کی لاش کو گھر واپس کیسے لایا جائے۔ رویندر کی بیوی  غم سے بے حال  ہے اور حکومت سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ ان کے شوہر کی لاش کو گھر واپس لا نے کے اقدام کرے۔ 
 
غمزدہ خاندان نے حکومت سے ان کی مالی مدد کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔  رویندر کی موت سے مقامی افراد میں غم کا ماحول ہے۔ ساتھ ہی دیگر  تارکین وطن، ملازمین  کے اہل خانہ بیرون ملک اپنے پیاروں کی حفاظت  کولیکر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ لواحقین کو امید ہےکہ حکومتی سطح پر جلد کوئی ٹھوس کاروائی کی جائے گی اور رویندر کی لاش کو بھارت لایا جائےگا۔ اس دوران مقامی لیڈروں اور سماجی کارکنوں نے بھی خاندن کی حمایت کا یقین دیلایا ہے۔
 
 واضح رہےکہ ہندوستانی کئی دہائیوں سے اسرائیل میں روز گار کے لئے جاتےہیں۔ لیکن گزشتہ دو سال سےجاری کشیدگی کےدوران ہندوستانی مزدوروں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔  جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے افراد کی حفاظت اور ان کی واپسی کیلئے مرکزی اور ریاستی سطح پر ہیلپ لائن قائم  کئے ہیں۔