Saturday, May 03, 2025 | 05, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • غزہ پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، تین بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

غزہ پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ، تین بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: May 02, 2025 IST     

image
غزہ میں انسانی ہلاکتوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ اسرائیل کے تازہ حملوں میں  مزید فلسطینی اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 18 افراد جاں بحق  ہوئے ہیں۔انسانی ہمدردی کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ میں امدادی سامان لوٹنے کے واقعات بڑھ رہے ہیں کیونکہ اسرائیل کی دو ماہ کی ناکہ بندی کے دوران خوراک اور ادویات کا ذخیرہ کم ہے۔
 

غزہ پر اسرائیل کا حملہ رکنے کا نام نہیں لے رہا:

آپ کو بتاتے چلیں کہ حماس کے ساتھ گزشتہ ماہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سے اسرائیل آئے روز غزہ پر حملے کر رہا ہے۔ مارچ کے آغاز سے غزہ میں 20 لاکھ افراد کو خوراک اور ادویات جیسی ضروری اشیاء کی سپلائی بند کر دی گئی ہے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ اس ہفتے غزہ سٹی اور بیت لاہیا میں بھی دو درجن سے زائد افراد جاں بحق  ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اب تک غزہ میں 52 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل میں بھڑکی جنگل کی آگ:  

اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بیت المقدس کے مغرب میں جنگل کی آگ  تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس آگ کی وجہ سے نو سے زیادہ بستیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ ان بستیوں کے گھروں سے  دس ہزار  سے زیادہ مکینوں کو نکال دیا گیا ہے۔ اسرائیلی فائر فائٹنگ حکام نے ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا۔ ملک کی سطح پر فائر فائٹنگ کی تمام ٹیموں کو متحرک کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر گویر نےصورتحال کا جائزہ لیا۔ یروشلم کے علاقے میں اسرائیلی فائر فورسز کے کمانڈر نے آگ کو ملک کی سب سے بڑی آگ قرار دیا ہے۔