Thursday, June 19, 2025 | 23, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • راجستھان: جے پور میں زبردست ہنگامہ، پولیس نے ایم پی ہنومان بینیوال سمیت 50 لوگوں کو لیا حراست میں

راجستھان: جے پور میں زبردست ہنگامہ، پولیس نے ایم پی ہنومان بینیوال سمیت 50 لوگوں کو لیا حراست میں

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: May 02, 2025 IST     

image
سال 2021 کے سب انسپکٹر بھرتی امتحان کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو لے کر راجستھان میں جمعہ کو زبردست ہنگامہ ہوا، اس دوران پولیس نے ایم پی ہنومان بینیوال سمیت 50 سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ سڑکیں خالی کرائی جا رہی ہے تا کے ٹریفک بحال ہو سکے۔
 
راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے سیکڑوں امیدوار اور کارکنان نے سڑکوں پر نکل کر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کیا۔ تاہم پولیس نے انہیں کمشنریٹ کے باہر روک دیا۔ سڑکوں پر ڈبل لیئر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔
 
 
بڑی تعداد میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ آنسو گیس اور واٹر کینن گاڑیاں طلب کر لی گئی ہیں۔ ایم پی ہنومان بینیوال کے ساتھ ان کی پارٹی کے کارکنان اور درجنوں امیدوار سڑک پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔ پولیس نے سڑک کو چاروں طرف سے بند کر دیا ہے۔ اس دوران امیدواروں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ کمشنریٹ کے باہر افراتفری کی صورتحال ہے۔ ڈھول بجا کر انوکھے انداز میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔
 
سب انسپکٹر کی بھرتی کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کئی کمیٹیوں نے بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کے الزامات کو درست پایا تھا اور اسے منسوخ کرنے کی سفارش کی تھی۔ اس کے باوجود ابھی تک بھرتی منسوخ نہیں کی گئی۔