Thursday, August 20, 2026 | 05 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • کلدیپ یادو کی ٹیم میں جگہ پر سوال، محمد کیف نے ظاہر کی تشویش

کلدیپ یادو کی ٹیم میں جگہ پر سوال، محمد کیف نے ظاہر کی تشویش

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Aug 20, 2026 IST

کلدیپ یادو کی ٹیم میں جگہ پر سوال، محمد کیف نے ظاہر کی تشویش
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ سے قبل سابق ہندوستانی کرکٹر محمد کیف نے اسپنر کلدیپ یادو کو لے کر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 23 اگست سے کولمبو کے آرپریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔  ہندوستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

محمد کیف کو کلدیپ کی جگہ پر تشویش کیوں ہے؟

دوسرے ٹیسٹ سے پہلے محمد کیف نے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ کلدیپ یادو کو اگلے میچ میں ٹیم سے باہر بھی کیا جا سکتا ہے۔ کیف کے مطابق پہلے ٹیسٹ میں کلدیپ کو زیادہ لمبے اسپیلز میں گیند کرنے کا موقع نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ کلدیپ کو جب بھی بولنگ دی گئی،انہیں مختصر اسپیل ملا۔ کیف نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ہندوستان کے پاس آف اسپن بولنگ کا ایک اور آپشن موجود ہے، جس کی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ کلدیپ کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کو موقع دینے پر غورکرسکتی ہے۔

ہندوستان دوسرے ٹیسٹ میں بھی کامیابی چاہتا ہے

ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب ہندوستانی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ کولمبو میں بھی سری لنکا کو شکست دے کر سیریز 2-0 سے اپنے نام کرے۔ دوسرے ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ہوتی ہیں یا نہیں، اس پر سب کی نظریں ہوں گی، خاص طور پر کلدیپ یادو کی پلیئنگ الیون میں جگہ کو لے کر۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پر بھی نظر

ہندوستان کی نظریں صرف سری لنکا کے خلاف سیریز پر نہیں بلکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل پر بھی ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اپنے آنے والے ٹیسٹ میچوں میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھانا ہوگا۔ دوسرے ٹیسٹ میں ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ 23 اگست سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے لیے سارنش جین کو ڈیبیو کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا مطلب کلدیپ کو پلیئنگ الیون سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ مانَو سوتھر نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں اسپن کے شعبے میں ٹیم کے پاس کئی مضبوط آپشنز موجود ہیں۔