• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی کے جیت پور علاقے میں بڑا حادثہ، دیوار گرنے سے سات افراد کی موت

دہلی کے جیت پور علاقے میں بڑا حادثہ، دیوار گرنے سے سات افراد کی موت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 09, 2025 IST     

image
نئی دہلی: راجدھانی دہلی کے جیت پور علاقے میں دیوار گرنے سے سات افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ معلومات کے مطابق یہ حادثہ شدید بارش سے دیوار گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ مقامی ایجنسیوں کے ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے موقع پر تعینات ہے۔ یہ دیوار تقریباً 50 فٹ لمبی تھی۔جیت پور تھانہ علاقے میں، ہفتہ کی صبح تقریباً 9:15 بجے، پولیس کو اطلاع ملی کہ ہری نگر گاؤں کے علاقے کے پیچھے موہن بابا مندر کے قریب جھونپڑیوں پر ایک دیوار گر گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مقامی پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
 
ملبے سے 8 افراد کو بچا لیا گیا:
 
پولیس اور مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنا شروع کر دیا۔ ملبے تلے کل 8 افراد دب گئے۔ پولیس کے مطابق 8 لوگوں کو ایمس اور صفدر جنگ اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ان میں چار مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں۔ فی الحال معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے سات افراد کی موت ہوچکی ہے۔
 
گزشتہ روز 21 سالہ نوجوان کا قتل :
 
 شمال مشرقی دہلی کے نند نگری علاقے میں جمعہ کے روز ایک 21 سالہ شخص کو کچھ لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق اس معاملے میں سات افراد وشال عرف کاکو (22)، انکت (22)، ہمانشو (25)، کشن عرف راہول عرف چارلی (30)، چیتن عرف لکی (22)، گورو عرف پیلو (22) اور سمیت عرف سنچو (22) کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ 4 اور 5 اگست کی درمیانی رات کو پیش آیا۔ واقعہ کے سلسلے میں نند نگری پولیس اسٹیشن میں ایک پی سی آر کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ بالمیکی مارگ پر ایک شخص کو کچھ لوگ مار رہے ہیں۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے سے پہلے ہی زخمی آشیش کو اس کے گھر والے جی ٹی بی اسپتال لے گئے۔ تاہم جمعہ کو علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔