Monday, June 16, 2025 | 20, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ میں بڑا حادثہ، گوداوری ندی میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت

تلنگانہ میں بڑا حادثہ، گوداوری ندی میں ڈوبنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی موت

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 16, 2025 IST     

image
تلنگانہ کے نرمل ضلع میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے،ایک ہی خاندان کے پانچ نوجوان دریائے گوداوری میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ یہ واقعہ 15 جون اتوار کو اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد کے چنتل علاقے سے تقریباً 18-20 لوگوں کا ایک گروپ مشہور گنا سرسوتی مندر کی زیارت کے لیے بسر پہنچا تھا۔پولیس کے مطابق، نوجوان مندر میں پوجا کرنے سے پہلے گوداوری ندی میں اسنان کے لیے گئے تھے۔ جس دوران نہاتے ہوئے 17 سے 24 سال کی عمر کے پانچ نوجوان گہرے پانی اور تیز  بہاؤ  پانی میں پھنس گئے ،جس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا ،اور ڈوبنے سے پانچ  نوجوانوں کی موت واقع ہو گئی۔
 
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس  نے کیا کہا؟
 
بھینسہ کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) اویناش کمار نے کہا کہ گروپ کے کچھ ارکان  جو تیز بہاؤ پانی اور گہرائی کا اندازہ نہیں لگا سکے ،جسکی وجہ سے وہ ڈوب گئے۔اور انکی موت ہو گئی۔اے ایس پی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور تیراکوں کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔لیکن اس وقت تک کافی دیر ہو چکی تھی ، نوجوان اپنی جان کے بازی ہار چکے تھے۔مرنے والوں کی شناخت راکیش (17)، ونود (18)، مدن (18)، روتھوک اور بھرت (24) کے طور پر ہوئی ہے، سبھی حیدرآباد کے دلسکھ نگر میں چنتل بستی کے رہنے والے تھے۔اور ہندی نیوز ویب پورٹل پتریکا کے مطابق یہ سبھی ایک ہی خاندان کے تھے۔ 
 
پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف :
 
تاہم پانچوں لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔اس واقعہ نے مقامی برادری اور انتظامیہ کو چونکا دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے گوداوری گھاٹ پر اس طرح کے اکثر واقعات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ اور بی سی کی بہبود کی وزیر پونم پربھاکر نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندان سے تعزیت کی ہے۔پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے اور دریا میں نہانے کے دوران حفاظتی معیارات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ حادثہ ایک بار پھر دریاؤں میں نہاتے وقت محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔