• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • تلنگانہ میں این ٹی پی سی، نے80ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کا کیا اعلان

تلنگانہ میں این ٹی پی سی، نے80ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کا کیا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 09, 2025 IST     

image
 
این ٹی پی سی کے چیئرمین اورمنیجنگ ڈائرکٹر،گردیپ سنگھ نے تلنگانہ  کے چیف منسٹر  اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔  یہ میٹنگ  تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ، اے ریونت ریڈی  کی  قیام گاہ جوبلی ہلزحیدرآباد میں ہوئی۔ اس موقع پر این ٹی پی سی ٹیم نے ریاست میں قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی خواہش ظاہرکی۔
 
گردیپ سنگھ نے بتایا کہ این ٹی پی سی سولر اینڈ ونڈ پاور پروجیکٹوں میں تقریباً 80 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار ہے۔ ٹیم نے مزید کہا کہ ریاست میں فلوٹنگ سولر کے ذریعے 6 ہزار 700میگاواٹ برقی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔جس پر سی ایم ریونت ریڈی نے یقین دلایا کہ حکومتِ تلنگانہ ،ریاست میں این ٹی پی سی کی سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری برائے توانائی نوین مِتّل بھی موجود رہے۔
 
 
تلنگانہ حکومت نے بڑے پیمانہ پر شمسی توانائی پیدا کرنے کا لیا فیصلہ،۔۔ڈپٹی چیف منسٹر نے ضلع کلکٹرس اور عہدیداروں کے ساتھ لیا جائزہ
 
تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے بتایا کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں کابینہ نے ریاست میں شمسی توانائی کی پیداوارمیں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ضلع کلکٹر س کے ساتھ سکریٹریٹ میں سرکاری عمارتوں پر سولر پاور پلانٹس کے لگانے اور زمینوں پر اندرا سولر ٹرائبَل ڈیولپمنٹ اسکیم لگانے کے اُمور کا جائزہ لیا۔
 
 

اس موقع پر سماجی بہبود کے وزیر اے لکشمن کمار، محکمہ برقی کے پرنسپل سکریٹری نوین متل، ایس پی ڈی سی ایل کے سی ایم ڈی مشرف فاروقی، اور دیگر حکام بھی میٹنگ میں شریک تھے۔