Monday, June 16, 2025 | 20, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • نتن یاہو کا الزام:ایران ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلاک کرنا چاہتاتھا

نتن یاہو کا الزام:ایران ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلاک کرنا چاہتاتھا

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 16, 2025 IST     

image
ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی حکومت نے دو مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی۔نیتن یاہو نے کہا کہ وہ ٹرمپ کو مارنا چاہتے ہیں۔ ان کیلئے ٹرمپ دشمن نمبر ایک ہے۔ وہ ایک مضبوط اور فیصلہ کن رہنما ہیں۔ نیتن یاہو کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کبھی نرم معاہدے نہیں کیے بلکہ براہ راست ان کے جوہری عزائم کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے قاسم سلیمانی کو قتل کر کے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
 
نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر پر بھی میزائل داغا گیا جس کی وجہ سے وہ خود بھی ایران کے نشانے پر ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ملک پر جوہری حملے کا براہ راست خطرہ ہے۔ ایران جلد ہی ایک جوہری بم اور 10,000 سے زیادہ بیلسٹک میزائلوں کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی جسے آپریشن رائزنگ لائن کا نام دیا گیا ہے، تاریخ کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔ 
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کا دعوی:
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ وہ ہندوستان اور پاکستان کی طرح اسرائیل اور ایران کے درمیان بھی امن قائم کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ایران اور اسرائیل کو متفق ہونا چاہیے اور وہ کریں گے جس طرح میں نے ہندوستان اور پاکستان کو راضی کیا تھا۔ اس وقت میں نے امریکہ کی تجارت کو استعمال کرکے مذاکرات میں افہام و تفہیم، اتحاد اور توازن لایا۔ دونوں بہترین رہنماؤں نے فوری فیصلہ کرکے تنازعہ کو روک دیا۔ مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے درمیان ٹرمپ نے کہاکہ وہ بات چیت میں مصروف ہیں اور پچھلے دروازے سے فون پر بات اور ملاقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن ہو جائے گا۔ اس وقت فون پر بہت سی باتیں اور ملاقاتیں ہورہی ہیں۔
 
امریکی صدر نے دریائے نیل کے ڈیم  کے تعلق سےکیا کہا؟
 
 اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے دیگر بین الاقوامی تنازعات کا بھی ذکر کیا اور دعویٰ کیاکہ انہوں نے ان میں مداخلت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری پہلی مدت کے دوران سربیا اور کوسووا میں دہائیوں سے جاری تنازعہ اپنے عروج پر تھا اور یہ طویل عرصے سے جاری تنازعہ جنگ میں تبدیل ہونے کے لیے تیار تھا۔ میں نے اسے روک دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سابق صدر جو بائیڈن نے کچھ انتہائی احمقانہ فیصلے کیے جس سے طویل مدتی امکانات کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے دریائے نیل کے ڈیم پر مصر اور ایتھوپیا کے درمیان کشیدگی کی مثال بھی دی۔ ٹرمپ نے کہاکہ میری مداخلت سے اب تک امن قائم ہے اور رہے گا۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور ایران اور اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تاہم ٹرمپ نے کہاکہ امن ممکن ہے۔