• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • دسویں روز سیارہ کی سونامی، باکس آفس پر دھوم، رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

دسویں روز سیارہ کی سونامی، باکس آفس پر دھوم، رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 28, 2025 IST     

image
آہان پانڈے نے اپنا بالی ووڈ ڈیبیو فلم سیارہ سے کیا۔ اس فلم میں وہ انیت پڈا کے ساتھ نظر آئے۔ انہوں نے اپنی پہلی فلم سے کئی ریکارڈ بنائے اور اب انہوں نے رومانس کے بادشاہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آہان کی سیارہ نے رومانس کے بادشاہ شاہ رخ خان کی چنئی ایکسپریس کو بھی مات دے دی ہے۔

سیارہ کا باکس آفس کلیکشن: 

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم نے 10ویں دن 30 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے۔ 10 ویں دن کی وصولی کے اعداد و شمار کے مطابق فلم دوسرے اتوار کو 30 کروڑ بزنس کر لیا ہے۔ اب تک فلم کا کل کلیکشن 247.25 کروڑ ہو گیا ہے۔

سیارا نے شاہ رخ کی اس فلم کا ریکارڈ توڑ دیا:

آپ کو بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی رومانوی فلم چنئی ایکسپریس کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم نے لائم ٹائم میں 227 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ یہ فلم 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔اس فلم میں دیپیکا پڈوکون شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار میں تھیں۔
 
سیارہ کے کلیکشن کی بات کریں تو فلم نے 21 کروڑ کی بمپر اوپننگ کی۔ اس کے بعد دوسرے اور تیسرے دن فلم نے دھوم مچا دی۔ سیارہ نے دوسرے دن 26 کروڑ اور تیسرے دن 35.75 کروڑ کی کمائی کی۔ فلم نے چوتھے دن 24 کروڑ کا بزنس کیا۔ فلم نے پانچویں دن 25 کروڑ کی کمائی کی۔ چھٹے دن فلم نے 21.5 کروڑ کا بزنس کیا۔ 
 
ساتویں دن فلم نے 19 کروڑ کمائے۔ پہلے ہفتے میں فلم کا کل کلیکشن 172.75 کروڑ تھا۔ آٹھویں اور نویں دن فلم نے 18 کروڑ اور 26.5 کروڑ کا بزنس کیا۔ سیارا کو YRF نے تیار کیا ہے۔ یہ فلم موہت سوری نے بنائی ہے۔ اس فلم کا ہر طرف چرچا ہو رہا ہے۔ فلم دیکھ کر ہر کوئی جذباتی ہو رہا ہے۔