وزیراعظم مودی آج آندھرا پر دیش کے امرواتی کا دورہ کریں گے ۔ اپنے اس دورے کے موقع پر وزیر اعظم مودی آندھراپردیش کے امراوتی میں 58 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اور سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعظم امراوتی میں مختلف اہم پروجیکٹوں کی تعمیر کا آغاز بھی کریں گے۔ جو آندھراپردیش کی گرین فیلڈ راجدھانی ہے۔پورے ملک میں عالمی درجے کے بنیادی ڈھانچے اور رابطوں کو یقینی بنانے سرکار کے عہد کے عین مطابق وزیر اعظم مودی آندھراپردیش میں قومی شاہراہوں کے 7 پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور قومی شاہراہوں کے 6 پروجیکٹوں اور ایک ریلوے پروجیکٹ کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔
اسکے علاوہ وزیر اعظم مودی آج کیرا لا کا دورہ بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم انٹرنیشنل ڈیپ واٹر ملٹی پرپز سی پورٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ جوترواننت پورم کے قریب واقع ہے ۔ جو بھارت کی پہلی Semi Automated پورٹ ہے۔ بھارت کی بندرگاہوں کی تاریخ میں یہ ایک اہم واقعہ ہے۔ اس طرح کیرالہ عالمی بحری نقشے پر آجائے گا۔وزیر اعظم مودی پورٹ کے کام کاج سے متعلق عمارت کا دورہ کریں گے اور کنٹرول نظام کا معائنہ کریں گے۔
یہ بندرگاہ پبلک پرائیویٹ ساجھے داری ماڈل کے تحت تیار کی جا رہی ہے۔ اس بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا بڑا حصہ پچھلے سال دسمبر میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ تقریباً 3 دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد کیرالہ کا یہ اہم پروجیکٹ آخرِ کار حقیقت کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔ اس تقریب میں کیرالہ کے گورنر راجندر وشوناتھ ، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اورمرکزی وزیر سربانند سونیوال۔ اور دیگر شرکت کریں گے ۔